قومی

کشمیر کا پہلا ٹیک بزنس انکیوبیشن ہب سری نگر میں قائم ہوگا

سری نگر ،13؍ اکتوبر

اختراع اور کاروباری ثقافت کو پروان چڑھانے کے لیے، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ( این آئی ٹی) سرینگرمیں اپنی نوعیت کا پہلا ٹیکنالوجی بزنس انکیوبیشن سینٹر “گرینوویٹر انکیوبیشن فاؤنڈیشن” کے نام سے قائم کیا جا رہا ہے۔

سینٹر کے سی ای او سعد پرویز نے جو این آئی ٹی کے انوویشن، انکیوبیشن اینڈ انٹرپرینیورشپ ڈویلپمنٹ سینٹر کے سربراہ بھی ہیں نے بتایا کہ سنٹر کے 2023 کے آخر تک شروع ہونے کی امید ہے۔

یہ کشمیر کا پہلا  ایس مرکز ہوگا جوخطے میں ایک قسم کا تکنیکی جدت طرازی کا مرکز جو کاروباری اور خود روزگار کی طرف لے جانے والی اختراعات کو فروغ دے گا۔ این آئی ٹی سری نگر کے مطابق،  آئی ای ڈی سی کیمپس کے اندر اور باہر اختراعات اور انٹرپرینیورشپ کو فروغ دے رہا ہے۔ اور علاقے کے اندر کام کرنے والے کاروباروں میں ٹیکنالوجی کی مقدار کو بڑھانے کے لیے علم کی منتقلی کا کام کررہا ہے۔ یہ مرکز تکنیکی اختراعات کو فروغ دینے کے لیے ایک صنعتی انٹرفیس تنظیم کے طور پر بھی تیار کیا جا رہا ہے۔

 طالب علموں کے سٹارٹ اپس، آئیڈیا جنریٹرز، اور معمولی گراس روٹ انوویٹرز، سٹارٹ اپس اور خطے کے کاروباری افراد کے لیے یہ بہت  فائدہ  مند ہوگا۔ گرینوویٹر انکیوبیشن فاؤنڈیشن کا بنیادی مقصد تحقیق، سماجی بہبود، اختراعات، تجارت، آرٹ، سائنس، کھیل، تعلیم، اور ماحولیات کے تحفظ یا اس طرح کے کسی دوسرے مقصد کو فروغ دینا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago