تفریح

گدھے کے بارے میں دلچسپ معلومات

گدھے(Donkey)کے بارے میں دلچسپ معلومات
۰ تاریخ میں گدھوں کا استعمال پانچ ہزار سال قبل ہوا۔
۰اب تک ایک اندازے کے مطابق دنیا میں چار کروڑ گدھے موجود ہیں جو زیادہ تر ترقی پزیر ممالک میں نقل و حرکت ساز و سامان اٹھانے کے کام آتے ہیں۔
• نر گدھے کو Jack کہا جاتا ہے، مادہ کو Jenny جبکہ بچے کو Foal .
۰ گدھے کے گھوڑی سے ملاپ کے بعد پیدا ہونے والے ہئیبر ڈ کو Mule(خچر) کہتے ہیں جبکہ گھوڑے کے گدھی سے ملاپ کے بعد پیدا ہونے والے ہائیبر ڈ کو Hinney(تصویر دیکھئیے) کہتے ہیں۔
۰ گدھوں کے کان کافی لمبے ہوتے ہیں جو انہیں دور سے آوازیں سننے اور جسم کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
۰گدھی بارہ مہینے تک حاملہ رہتی ہے اور ایک وقت میں ایک ہی بچہ جنتی ہے۔ جڑواں بچوں کی پیدائش انتہائی نایاب ہے۔
۰ گدھوں کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ ڈھیٹ ہوتے ہیں اسکی وجہ ان کا ایک خاص رویہ ہوتا ہے جسے Self preservation کہتے ہیں۔ یہ دو چیزوں خوف اور درد کی وجہ سے وجود میں آتا ہے۔ گدھو کو جب تک تسلی نہ ہوجائے کہ ایک جگہ ان کے لئیے محفوظ ہے وہ وہاں کی طرف نہیں بڑھ سکتے۔
۰گدھے اپنے دانتوں سے آپ کو چبا سکتے ہیں سامنے کے کھروں(Hooves) سے مار سکتے ہیں اور پچھلی دو ٹانگوں سے پیٹ سکتے ہیں۔ اسلئیے انہیں غصہ نہ دلائیں۔
۰سب سے زیادہ گدھے چین میں پائے جاتے ہیں اس کے بعد pakistan کا نمبر آتا ہے.
جبکہ ایتھیوپیا اور میکسیکو بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔
۰گدھے کا گوشت دنیا کی بہت ساری جگہوں پہ استعمال ہوتا ہے. جبکہ سب سے زیادہ استعمال اٹلی اپنی مختلف ڈشوں میں کرتا ہے۔
۰اس  گدھی کا دودھ میک اپ، صابن اور کئی ممالک می بطور غذائیت استعمال ہوتا ہے اٹلی میں اس کی قیمت 15 یورو فی لیٹر ہے۔
۰ گدھوں کے حقوق اور انکی نسل کے بچائو کے لیے یو کے کی ایک تنظیم The Donkey Sanctuary بھی کام کرتی ہے۔
۰ اس تنظیم کے مطابق ہر سال اٹھارا لاکھ گدھوں کو ان کی کھال کے لیے مارا جاتا ہے جبکہ ڈیمانڈ ایک کروڑ ہے۔ اسکئ کھال سے چرمی کاغذ (Parchmen) بنتا ہے ۔
۰ چین میں گدھے کی کھال کو ابال کر اس میں سے خاص قسم کا جیلیٹین نکالا جاتا ہے.
جسے ejiao کہتے ہیں۔ مانا جاتا ہے کہ اس سے خون روکنے، چکر آنا اور خشک کھانسی کے علاج کے لئیے استعمال ہوتا ہے۔
۰عام طور پر پسماندہ علاقوں میں گدھوں کی اوسط عمر 15 سال تک ہوتی ہے جبکہ عام علاقوں میں 30 سے 50 سال تک۔
آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago