مرکزی وزیر خارجہ جناب جئے شنکر نے پیر کو کہا کہ ’’بنیاد پرست، انتہا پسند‘‘ خالصتانی سوچ ہندوستان یا اس کے ساتھی ممالک جیسے امریکہ، برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے لیے اچھی نہیں ہے۔
بی جے پی کی رسائی مہم کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، جے شنکر نے کہا کہ حکومت خالصتان کے حامی پوسٹروں کا مسئلہ اٹھائے گی جو حال ہی میں کینیڈا میں منعقدہ ایک ریلی کا حصہ تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے پارٹنر ممالک جیسے کینیڈا، امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا سے درخواست کی ہے جہاں کبھی کبھی خالصتانی سرگرمیاں ہوتی ہیں، خالصتانیوں کو جگہ نہ دیں۔ کیونکہ ان کی (خالصانی) بنیاد پرست، انتہا پسند سوچ نہ تو ہمارے لیے اچھی ہے، نہ ان کے اور نہ ہی ہمارے تعلقات کے لیے۔
وزیر مو صوف نے کہا کہ ہم پوسٹروں کا مسئلہ ان حکومت کے ساتھ اٹھائیں گے۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ اب تک ہو چکا ہو گا۔1985 میں ایئر انڈیا کے ہوائی جہاز پر بمباری کے ملزم تلویندر پرمار کی ایک تصویر کینیڈا میں خالصتان کے حامی ریلی میں دیکھی گئی تھی، جس میں اس کی تعریف کرنا چاہتے تھے۔