Urdu News

بھارتی ہائی کمیشن نے تنزانیہ کے فنکار کلی پال کو اعزاز سے نوازا

بھارتی ہائی کمیشن نے تنزانیہ کے فنکار کلی پال کو اعزاز سے نوازا

تنزانیہ میں ہندوستانی ہائی کمیشن نے آج انٹرنیٹ سنسنی  کلی پال کو اعزاز سے نوازا۔ کلی پال  اپنی  لپ سنسنگ ویڈیوز کے لئے مشہور ہوئے جس میں وہ بالی ووڈ گانے گاتے ہیں۔ تنزانیہ میں ہندوستانی ہائی کمشنر، بنیا پردھان کی طرف سے مبارکباد کے بعد، پال نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل  پر ہندوستانی سفارت خانے کے دفتر کے اپنے حالیہ دورے کی تصاویر شیئر کیں۔

 تصویروں کے ساتھ، انہوں نے لکھا، "میں تنزانیہ میں ہندوستان کے ہائی کمشنر کی طرف سے اعزاز پا کر بہت خوش ہوں جناب آپ سے مل کر خوشی ہوئی اور میرے ساتھ اچھے برتاؤ کے لیے وہاں موجود ہر ایک کا شکریہ اور میں آپ  کے ساتھ ساتھ اپنے ہندوستانی  شیدائیوںسے  بھی محبت کرتا ہوں۔جئے ہند۔  اس موقع پر   بھارتی سفیر  پردھان نے بھی پال کے ساتھ وہی تصاویر ٹویٹر پر پوسٹ کیں، اور لکھا، "آج @IndiainTanzaniaمیں ایک خاص مہمان آیا تھا۔

 مشہور تنزانیہ کے فنکار کلی پال نے ہندوستان میں مقبول ہندوستانی فلمی گانوں کی لپ  سنیکنگ ویڈیوز کے لئے ہندوستان میں لاکھوں دل جیت لئے ہیں۔ پال اور ان کی بہن نیما نے ہندوستانی انٹرنیٹ صارفین میں ایک خاص مقام حاصل کیا ہے اور انسٹاگرام پر ان کے 2 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔ گزشتہ سال بہن نینا پال کے ساتھ  'رتن لمبیان' گانے پر ان کے لپ سنگنگ ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وہ شہرت میں آگئے۔

Recommended