Urdu News

جانئے !پہلی دیسی ساختہ آبدوز ہندوستانی بحریہ میں کب ہوا شامل؟

پہلی دیسی ساختہ آبدوز ہندوستانی بحریہ

یہ تاریخ ہندوستانی بحریہ کے لیے یادگار ہے۔ اس تاریخ کو 1992 میں، پہلی دیسی ساختہ آبدوز ’آئی این ایس شالکی‘ کو ہندوستانی بحریہ میں شامل کیا گیا تھا۔ ہندوستان ہمیشہ دفاعی شعبے میں خود کفیل بننے کی کوشش کرتا رہا ہے۔ اسی تسلسل میں ملک میں پہلی سب مرین یا آبدوز بنائی گئی تھی۔

آئی این ایس شالکی (ایس 46) شیشومار کلاس کی (ٹائپ 1500) ڈیزل الیکٹرک آبدوز ہے۔ یہ پہلی دیسی ساختہ آبدوز 30 ستمبر 1989 کوبامبے (اب ممبئی) میں لانچ کی گئی۔ اسے مجھ گاؤں ڈاک لمیٹڈ نے بنایا تھا۔

بحریہ کے پاس شیشومار کلاس کی چار آبدوزیں ہیں۔شیشومار ، شنکش ، شالکی اور شنکل۔ چاروں کو 1986 اور 1994 کے درمیان ہندوستانی بحریہ کے بیڑے میں شامل کیا گیا تھا۔ آئی این ایس شالکی آبدوز کی لمبائی 211 فٹ ، چوڑائی 21 فٹ اور گہرائی 20 فٹ ہے۔

 اس کی جانچ کی گہرائی 850 فٹ ہے۔ آئی این ایس شالکی آٹھ افسران سمیت 40 آدمیوں کو لے جا سکتی ہے۔ آئی این ایس شالکی کا وزن سطح پر 1660 ٹن اور پانی کے اندر 1850 ٹن ہے۔ یہ سطح پر 22 ناٹ ( 41 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے دوڑ سکتا ہے۔

Recommended