Urdu News

کولہا پور ہوائی اڈے پر زیادہ گنجائش اور عالمی درجے کی سہولیات والی نئی ٹرمنل عمارت

Union Minister Shri Jyotiraditya Scindia


کولہاپور ہوائی اڈے پر بے پناہ پسنجر ٹریفک کے مد نظر ائر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا نے اس ہوائی اڈے کو زیادہ گنجائش کے ساتھ فروغ دینے کا کام شروع کیا ہے۔ فروغ کے منصوبے میں نئی ٹرمنل بلڈنگ کی تعمیر بھی شامل ہے۔ موجودہ رن وے کو مستحکم کرنے ’رن وے میں توسیع‘ اور نئے ایپرن اور آئسولیشن مقامات کا فروغ شامل ہے۔

کولہاپور ہوائی اڈے کو اڑان اسکیم کے تحت آر سی ایس کارروائیوں کے لئے نشان زد کیا گیا ہے اور فی الحال یہ حیدرآباد ، بنگلورو، ممبئی اور تروپتی سے جڑا ہوا ہے۔ حال ہی میں ایروڈوم لائنس کو اپ گریڈ کرکے چوبیس پروازوں کی کارروائیوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

نئی ٹرمنل بلڈنگ چار ہزار اسکوائر میٹر کے علاقے میں تعمیر کی جارہی ہے اور بھیڑ بھاڑ کے اوقات میں تین سو مسافروں کو نمٹایا جاسکے گا۔ دس چیک ان کاؤنٹروں کے ساتھ ٹرمنل مسافروں سے متعلق تمام تر جدید سہولیات سے لیس ہوگا یہ عمارت فور اسٹار GRIHA درجے کی توانائی والی عمارت پائیدار خصوصیات کی حامل ہوگی۔ ٹرمنل بلنڈنگ کی اندرونی آرائش مقامی ثقافت وروایت پر مبنی آرٹ کی عکاس ہوگی۔ نئی ٹرمنل بلڈنگ کا باہری محرابی صحن کا حصہ مہاراجہ محل، بھوانی  منڈپ اور کولہا پور کے پنیا لافورٹ، میں استعمال کئے گئے ڈیزائن کے عین مطابق ہوگا۔

ٹرمنل بلڈنگ کی توسیع کا ساٹھ فی صد سے زیادہ کام مکمل ہوچکا ہے اور عمارت اکتیس مارچ 2023 تک تیار ہوجائے گی۔ اس کے علاوہ ایک نیا ائر ٹریفک کنٹرول ٹاور بھی تعمیر کیا جارہا ہے تاکہ مستقبل میں ٹریفک بڑھنے کی صورت میں کام آئے۔ پارکنگ ایریا، جس میں ایک سو دس کاریں اور دس بسیں آسکتی ہیں ، تیار کیا جارہا ہے۔

کولہا پور شہر دریائے پنچ گنگا کے کنارے آباد ہے اور سیہادری پہاڑی سلسلے سے گھرا ہوا ہے۔ یہ شہر اپنے تاریخ قلعوں، مندروں اور اس وقت کے راجوں مہاراجوں کے محلات کے سبب جانا جاتا ہے۔ کولہاپور مہاراشٹر کا زرعی طور پر سب سے زیادہ ترقی یافتہ ضلع ہے۔ یہاں انجینئرنگ پروڈکٹ، ریفائن شوگر اور ٹیکسٹائلز کی صنعتیں بھی موجود ہیں۔

عالمی پیمانے کی نئی ٹرمنل بلڈنگ سے اس شہر کے لئے کنکٹوٹی بڑھے گی جس سے خطے میں سیاحت کی صنعت فروغ پائے گی۔ کنکٹوٹی بڑھنے سے نہ صرف مقامی آبادی کو روزگار ملے گا بلکہ بہترطبی اور تعلیمی سہولیات تک رسائی بھی حاصل ہوگی۔

نئی ائرپورٹ نئی ٹرمنل بلڈنگ کی امکانی تصویر

رن وے کی ری کارپیٹنگ

رن وے کی توسیع کا کام جاری

*****

Recommended