Urdu News

کرشنامورتی سبرامنیم  آئی ایم ایف میں بھارت کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر

کرشنامورتی سبرامنیم

حکومت نے آئی ایم ایف میں سرجیت بھلا کی جگہ ان کو مقرر کیا

حکومت نے سابق مشیر اعلیٰ برائے معاشیات (سی ای اے) کرشنامورتی سبرامنیم کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) میں بھارت کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کیا ہے۔ کابینہ کی تقرری کمیٹی (اے سی سی) نے  25 اگست کی دیر شام اس سے متعلق ایک حکم نامہ جاری کیا۔

اے سی سی کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق آئی ایم ایف میں کرشنامورتی سبرامنیم کی مدت ملازمت 3 سال ہوگی، جو یکم نومبر 2022 سے شروع ہوگی۔ حکمنامے کے مطابق، سبرامنیم آئی ایم ایف میں سرجیت بھلا کی جگہ لیں گے، جن کی مدت کار 31 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے۔

کرشنامورتی سبرامنیم اس وقت انڈین اسکول آف بزنس میں بطور پروفیسر خدمات انجام رہے ہیں۔ اس سے پہلے، سبرامنیم 2018 اور 2021 کے درمیان ملک کے اقتصادی مشیراعلیٰ تھے۔ انہوں نے 3 سال کی مدت پوری ہونے کے بعد 2021 میں سی ای اے کا عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ اس وقت انہوں نے بتایا تھا کہ وہ درس و تدریس دنیا میں واپس جانے والے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ کرشنامورتی سبرامنیم  بھارت کے بینک کاری شعبے کا ایک نمایاں نام ہیں۔ انہوں نے ریزرو بینک کے لئے بینکوں کے نظم و نسق کی ماہرین کی کمیٹی میں خدمات انجام دی ہیں۔ اس سے پہلے وہ بندھن بینک اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بینک مینجمنٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرس کے رکن کے طور پر بھی منسلک تھے۔

Recommended