Urdu News

ڈی ڈی کشیر پر لداخی مواد کو 30 منٹ مزید دیئے گئے

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر

 

 

ڈی ڈی کشیر پر یکم اکتوبر 2021 سے لداخی ٹیلی کاسٹ کی مدت یومیہ 30 منٹ سے بڑھاکر ایک گھنٹہ کردی گئی ہے۔اضافی ٹیلی کاسٹ میں  لداخی زبان میں نیوز بلیٹن اور پروگرام شامل ہیں۔ یہ فیصلہ مقامی ثقافت اور، ترقیاتی سرگرمیوں سے متعلق پروگرام کو دکھانے اور مرکز کے زیر انتظام خطے لداخ کی خبروں کو زیادہ کوریج دینے کے لئے کیا گیا ہے۔

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر  نے لیہ کے اپنے حالیہ دورے کے دوران اعلان کیا  تھا کہ لداخ کے عوام کی خواہشات کو ملحوظ رکھتے ہوئے ڈی ڈی کشیر پر لداخی خبروں اور پروگراموں کو زیادہ وقت دیا جائے گا۔اس سے قبل  ڈی ڈی کشیر پر  لداخی زبان کے ٹرانسمیشن کی مدت شام ساڑھے چھ بجے سے سات بجے تک کی 30 منٹ تک محدود تھی۔ اضافی 30 منٹ کا ٹرانسمیشن دوپہر دو بجکر 30 منٹ سے تین بجے تک کا ہوگا۔

Recommended