وزیر اعظم نریندر مودی کی وزیروں کی نئی کونسل میں توسیع کے بعد وزراکے قلمدانوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔وزیر داخلہ امت شاہ،امور داخلہ کے اپنے پرانے قلمدان کے ساتھ امدادِ باہمی کے وزیر بھی ہوں گے۔
دھرمیندر پردھان ہنرمندی کے فروغ اورEnterpreneurship کی وزارت کے ساتھ نئے وزیرِ تعلیم بھی ہوں گے۔جیوتر آدتیہ سندھیا شہری ہوابازی کے وزیر بنائے گئے ہیں، جب کہ کرن رجیجیو قانون کے وزیر ہوں گے۔
ہردیپ سنگھ پوری پٹرولیم کا قلمدان سنبھالنے کے ساتھ ساتھ ہاؤسنگ اور شہری ترقی کی وزارت کا کام کاج بھی دیکھیں گے۔انوراگ ٹھاگر اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے نئے وزیر بنائے گئے ہیں۔
مَن سکھ منڈاویہ نئے وزیر صحت کے ساتھ ساتھ کیمیکل اور فرٹیلائزر کے وزیر بھی ہوں گے۔سربانند سونووال آیوش کی وزارت سنبھالنے کے ساتھ ساتھ بندرگاہوں اور جہاز رانی کے نئے وزیر ہوں گے۔ جناب سونووال آسام کے وزیر اعلیٰ تھے اور انھوں نے نریندر مودی حکومت کی پہلی معیاد کے دوران وزیرِ مملکت کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دی ہیں۔
اوڈیشہ سے راجیہ سبھا کے ایم پیAshwini Vaishnaw کو ریلوے، مواصلات، الیکٹرانکس اورIT کی وزارت کا قلمدان سونپا گیا ہے۔
بھوپیندر یادو محنت کے وزیر ہوں گے۔ ایک وکیل ہونے کے ساتھ ساتھ جناب یادوBJP کے موجودہ جنرل سکریٹری بھی ہیں۔جے ڈی یو لیڈر رام چندر پرساد سنگھ اسٹیل کے وزیر بنائے گئے ہیں۔ سابقIAS افسرRCP سنگھJDU کے موجودہ قومی صدر ہیں۔
LJP لیڈر پشوپتی کمار پارس کو خوراک کی ڈبہ بندی اور صنعت کی وزارت سونپی گئی ہے۔ وہ بہار اسمبلی کے لیے 7 مرتبہ منتخب ہوچکے ہیں اور ریاست میں وزیر کی حیثیت سے بھی کام کرچکے ہیں۔
ڈاکٹر ویریندر کمار سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کے نئے وزیر بنائے گئے ہیں۔ وہ نریندر مودی حکومت کی پہلی معیاد میں وزیرِ مملکت تھے۔
نارائن رانےMSME کے وزیر ہوں گے۔ وہ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔پرشوتم روپالا کو کابینی درجہ دے کر انھیں ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری کی وزات سونپی گئی ہے۔راجکمار سنگھ کابینی وزیر کی حیثیت سے بجلی اور نئی و قابلِ تجدید توانائی کی وزارت کے سربراہ ہوں گے۔
گری راج سنگھ کو دیہی ترقی اور پنچایتی راج کا قلمدان سونپا گیا ہے، جبکہ جی کشن ریڈی کلچر اور سیاحت کے نئے وزیر بنائے گئے ہیں۔پیوش گوئل کامرس کی وزارت کے علاوہ صارفین کے امور، خوراک اور تقسیمِ عامہ اور ٹیکسٹائل کی وزارت سنبھالیں گے۔
میناکشی لیکھی امور خارجہ اور کلچر کی وزارت میں وزیرِ مملکت ہوں گی۔
ڈاکٹرL. Murgan اطلاعات و نشریات، ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت میں وزیرِ مملکت ہوں گے۔وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو سائنس اور ٹیکنالوجی اور زمینی سائنس کی وزارتوں کا آزادانہ چارج دیا گیا ہے۔شری پد نائک بندرگاہوں، جہاز رانی، آبی گزرگاہوں، سیاحت کے وزیرِ مملکت ہوں گے۔
پنکج چودھری اور ڈاکٹرBhagbat Karad خزانے کے وزیرِ مملکت ہوں گے۔ڈاکٹر راج کمار رنجن سنگھ امور خارجہ اور تعلیم کے وزیرِ مملکت بنائے گئے ہیں۔اجے بھٹ کو دفاع اور سیاحت کا وزیرِ مملکت بنایا گیا ہے۔اجے کمار اورNisith Pramanik امور داخلہ کے وزیرِ مملکت ہوں گے۔ڈاکٹر بھارتی پروین پوار صحت اور خاندانی بہبود کے وزیرِ مملکت بنائے گئے ہیں۔
Bishweswar Tudu قبائلی امور اور جل شکتی کے وزیر مملکت ہوں گے۔انوپریا پٹیل کو کامرس اور صنعت کے کی وزیر مملکت بنایا گیا ہے۔Annpurna Deviاور ڈاکٹر سبھاش سرکار تعلیم کے وزیرِ مملکت ہوں گے، جب کہJohn Barla اقلیتی امور کے وزیرِ مملکت ہوں گے۔