Urdu News

مسلح افواج کے لئے جدید ترین تکنیک

ڈی آر ڈی او

 نئی دہلی،02اگست؍2021:

ڈی آر ڈی او نے ملک میں جدید ترین پلیٹ فارم ہتھیار نظام  اور سینسر تیار کئے ہیں۔اس  کی وجہ سے ہماری افواج میں لڑنے کی اہلیت میں بہتری آئی ہے اور ان کو تکنیکی پیش رفت دستیاب ہوئی ہے۔

ڈی آر ڈی او نے متعدد ٹیکنالوجی ڈومین میں سازو سامان ؍سسٹم کی ترقی کےلئے منصوبوں کو اپنے ہاتھ میں لیا ہے۔ ان میں سے کچھ اس طرح ہیں:

  • میزائل سسٹم
  • ما قبل ہوائی انتباہ و نگرانی
  • جنگی طیارے
  • آرمرڈ لڑاکہ پانی کے جہاز
  • بریجنگ اور مائننگ سسٹم
  • گائیڈڈ میونیسنش
  • آرٹیلری بندوقیں اور راکیٹس
  • چھوٹے ہتھار اور گولہ بارود
  • ایڈوانسڈ ٹورپیڈوز  اور ایڈوانسڈ سونار سوٹ
  • الیکٹرونک وار فیئر(ای ڈبلیو)
  • طویل دوری کے رڈار
  • آرٹیفیشل انٹلی جنس پر مبنی سسٹم وغیرہ۔

بجٹ تخمینہ 22-2021ء میں دفاعی خدمات کے فنڈ تحویلی عنوان (جدید کاری کے تحت )1,11,463.21کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ یہ بجٹ تخمینہ 21-2020ء میں مختص کی گئی رقم سے 21,415.41کروڑ روپے (23.78فیصد)زیادہ ہے۔

 جدید کاری منصوبوں کو منظور شدہ فنڈ تحویل منصوبے کے مطابق اور موجودہ دفاعی خریداری عمل کے مطابق آگے بڑھایا جارہا ہے۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں رکشا راجیہ منتری جناب اجے بھٹ نے محترمہ کانتا کردم کو ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

Recommended