Urdu News

سفارتی تعلقات کی 30ویں سال گرہ کے موقع پر خصوصی لوگو کا اجرا

سفارتی تعلقات کی 30ویں سال گرہ کے موقع پر خصوصی لوگو کا اجرا

نئی دہلی،24 جنوری، 2022

اسرائیل اور بھارت کے درمیان مکمل سفارتی تعلقات کو 30 سال مکمل ہو گئے۔ اس موقع پر دونوں ممالک نے یادگاری لوگو کا اجرا کیا۔

لوگو میں اسٹار آف ڈیوڈ اور اشوک چکر دونوں شامل ہیں۔ یہ دونوں علامتیں اسرائیل اور ہندستان کے قومی پرچم کا ایک اہم حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ، نمبر 30 لوگو میں نظر آتا ہے، جو دو طرفہ تعلقات کی 30 ویں سال گرہ کی علامت ہے۔ یہ خصوصی لوگو اسرائیل اور ہندستان کے لوگوں کے درمیان مضبوط دوستی، محبت اور تعریف کی علامت ہے۔ ساتھ ہی یہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی اسٹریٹجک شراکت داری کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

لوگو کی نقاب کشائی ہندستان میں اسرائیل کے سفیر جناب نور گیلون اور اسرائیل میں ہندستان کے سفیر جناب سنجیو سنگلا نے کی تھی۔اس موقع پر دونوں ممالک کے دیگر سینئر سفارت کار بھی موجود تھے۔

اس خصوصی موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سفیر نور گیلون نے کہا کہ ہمیں اپنی دونوں قدیم تہذیبوں کے لوگوں کے درمیان قریبی دوستی کے 30 سال مکمل ہونے پر خصوصی لوگو کا اجرا کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ اس کا مقصد ہماری باہمی کامیابیوں کی عکاسی کرنا ہے۔ آنے والے 30 سالوں میں اپنے تعلقات کو مزید مضبوط اور نئی شکل دینے کا اچھا موقع ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آنے والے سالوں میں، مختلف شعبوں میں ہمارے موجودہ قریبی تعلقات بڑھیں گے اور پہلے سے بہتر ہوں گے۔"

سفیر سنجیو سنگلا نے کہا، "ہمیں اپنے دوطرفہ تعلقات کی 30 ویں سال گرہ پر فخر محسوس ہورہا ہے اور اس خاص موقع کو منانے کے لیے سال بھر خصوصی لوگو استعمال کرنے کے لیے منتظر ہیں۔ ہندستان اور اسرائیل دو قدیم تہذیبیں ہیں، جو اپنے ثقافتی ورثے کے لیے مشہور ہیں۔ ساتھ ہی یہ دو ایسی متحرک جمہوریتیں ہیں جو مستقبل کو سمجھنے کے لیے پرجوش ہیں۔ ہم مل کر ہندستان، اسرائیل اور دنیا کے لیے ایک بہتر مستقبل تعمیر کرسکتے ہیں

تیسویں سال گرہ کا لوگو بنانے کے لیے، دونوں ممالک نے پچھلے سال اسرائیل اور ہندستان کے معروف ڈیزائن کالجوں کے طلبا کے لیے لوگو ڈیزائن مقابلہ شروع کیا۔ ہولون انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، اسرائیل اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن، انڈیا کے طلبا کو اس کے لیے اندراجات کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔ اس مقابلے میں اسرائیل اور ہندستان کے کئی طلبا نے حصہ لیا۔

ایک ہندستانی طالب علم مسٹر نکھل کمار رائے کے ڈیزائن نے جیت حاصل کی۔ فاتح کا انتخاب دونوں ممالک کے سفارت خانوں اور قونصل خانوں کے مشترکہ فیصلے سے کیا گیا۔ اسے اسرائیل بھارت سفارتی تعلقات کی 30 ویں سال گرہ کے لیے سرکاری لوگو کے طور پر منتخب کیا گیا۔

Recommended