Urdu News

قانون سازی کا مسودہ

مرکزی وزیر قانون و انصاف جناب کرن رجیجو

 نئی دہلی، یکم اپریل 2022:

بھارت سرکار میں پارلیمانی طریقہ کار کے مینوئل کا باب 9 قانون سازی کے طریقہ کار کے التزام فراہم کرتا ہے اور قانون ساز محکمہ، قوانین کا مسودہ تیار کرتے وقت اس مینوئل میں بیان کردہ طریقہ کار پر عمل کرتا ہے۔ وزارت/ محکمہ جس کو بھارت سرکار (کام کاج کی تقسیم) ضوابط 1961 کے تحت موضوع مختص کیا جاتا ہے، ماہرین اور اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ تمام دل چسپی رکھنے والے افراد اور متعلقہ حکام کی مشاورت سے قانون سازی کی تجاویز مرتب کرتا ہے۔ قانون ساز محکمہ پارلیمانی طریقہ کار کے مینوئل میں طے شدہ طریقہ کار کے مطابق متعلقہ انتظامی وزارت کی مشاورت سے عام طور پر تجویز کی وصولی کی تاریخ سے تیس دن کے اندر اور قانونی امور کے محکمے سے کلیئرنس کے بعد مسودہ قوانین تیار کرتا ہے۔ محکمہ سے متعلق پارلیمانی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران اس وقت کے سکریٹری قانون ساز محکمہ نے نشان دہی کی کہ انتظامی وزارت کی طرف سے کئی بار تجاویز بہت تاخیر سے بھیجی جاتی ہیں جس سے قانونی اور مسودہ سازی کے زاویے سے ان کا جائزہ لینے کی یا تو بہت کم یا کوئی گنجائش نہیں ہوتی۔ ایسے ہر موقع پر انتظامی محکموں کو قانون ساز محکمے کی طرف سے زبانی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ آخری وقت میں تجویز پیش نہ کریں کیوں کہ اس طرح کی کارروائی قانون سازی کے مسودے کے معیار سے سمجھوتا کرتی ہے۔

یہ معلومات مرکزی وزیر قانون و انصاف جناب کرن رجیجو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

Recommended