Categories: قومی

لیجسلیچر پارٹی میٹنگ میں ادھو ٹھاکرے نے وزیراعلیٰ کا عہدہ چھوڑنے کا اشارہ دیا

ادھو ٹھاکرے نے ایکناتھ شندے کو وزیراعلیٰ کے عہدے کی پیشکش کی

اجے چودھری کو شیوسینا لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر بنایا گیا

شیوسینا کے صدر ادھو ٹھاکرے نے مہاراشٹرا کی سیاست میں ابھرتے ہوئے سیاسی بحران کے درمیان منگل کو ہونے والی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں وزیر اعلیٰ کا عہدہ چھوڑنے کا اشارہ دیا ہے۔ انہوں نے میٹنگ میں شیوڑی کے رکن اسمبلی اجے چودھری کو لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر مقرر کیا ہے۔ ادھو ٹھاکرے نے رکن اسمبلی ایکناتھ شندے کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کی پیشکش کی ہے۔

مہاراشٹرا میں سیاسی بحران کے درمیان وزیراعلیٰ نے آج شیوسینا کے تمام ممبران پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی اور عہدیداروں کی میٹنگ بلائی۔  ادھو ٹھاکرے کی زیر صدارت شیوسینا لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں 56 میں سے صرف 28 اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ڈھائی سال پہلے جب مہواکاس اگھاڑی کی حکومت بنی تھی تو وہ کچھ خاص وجوہات کی وجہ سے وزیر اعلیٰ بنے تھے۔ وہ اسی مقصد کے لئے وزیر اعلیٰ کا عہدہ چھوڑنے کو تیار ہیں۔

دریں اثنا، شیوسینا کے ایکناتھ شندے اپنے حامی اراکین امسبلی کے ساتھ گجرات کے سورت میں لی میریڈین ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے ہیں۔ شندے نے ٹویٹ کرکے کہا ہے کہ وہ بال ٹھاکرے کے کٹر شیوسینک ہیں۔ شیوسینا کے زیادہ تر اراکین اسمبلی مہاوکاس اگھاڑی حکومت سے ناراض ہیں۔

قانون ساز کونسل کے انتخابات کے بعد ریاست میں سیاسی بحران مزید گہرا ہوگیا ہے۔ شیوسینا کے ایم ایل اے ایکناتھ شندے نے اپنی ہی پارٹی سے بغاوت کر دی ہے۔ وزیر اعلیٰ تعطل کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن شیوسینا میں بغاوت کا اثر ریاست کی مہا وکاس اگھاڑی پر نظر آنے لگا ہے۔ شیوسینا کی میٹنگ میں اراکین اسمبلی نے غداروں کو سبق سکھانے کی بات بھی کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago