Urdu News

لوکل کو گلوبل بنانے کے لیےمشن کی طرح کام کرنا ہوگا: وزیر اعظم

لوکل کو گلوبل بنانے کے لیےمشن کی طرح کام کرنا ہوگا: وزیر اعظم

لوکل کو گلوبل بنانے کے لیےمشن کی طرح کام کرنا ہوگا: وزیر اعظم

Local must act like a mission to make it global: PM

نئی دہلی ، 19 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز ایسوچم کی یوم تاسیس تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے 27 سال انڈسٹری کے لیے اہم ہیں۔ 130کروڑ ہندستانیوں کا ہدف یہ ہے کہ ملک کی آزادی کے 100 سال پورے ہونے پر دنیا کوخود انحصار ہندستان کی طاقت سے آگاہ کریں۔

صنعت کو آسمان کو چھونے کی پوری آزادی ہے ۔ آنے والے برسوں میں ، خود انحصار ہندستان کےلیے پوری طاقت کی ضرورت ہوگی۔ نئی ٹیکنالوجی کے تحت چیلنجز بھی آئیں گے اور آسان حل بھی ڈھونڈیں گے۔

آج وقت ہے اس پر منصوبہ بندی کرنے اور اس پر فوری عمل کرنے کا۔ لوکل کو گلوبل بنانے کےلیےایک مشن کے طور پرکام کرنا ہوگا۔

ٹاٹا انڈسٹریز کے چیئرمین رتن ٹاٹا بھی پروگرام میں شریک تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک آنے والے 2047 میں ملک کی آزادی کے 100 سال مکمل کرے گا۔

آج ، ہندستان کی کامیابی کے بارے میں دنیا میں اتنی مثبت سوچ پہلے کبھی نہیں تھی۔ یہ مثبت سوچ 130 کروڑ لوگوں کا اعتماد ہے۔ آگے بڑھنے کے لیے نئی راہیں نکالی جارہی ہیں۔ ہر شعبے کے لیےحکومت کی کیا پالیسی ہے ، حکمت عملی کیا ہے ، پہلے اور اب کیا بدلا ہے ، ماضی میں بھی اس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

Recommended