Urdu News

دلی میں آج رات سے آئندہ پیر کی صبح تک لاک ڈاؤن

دلی میں آج رات سے آئندہ پیر کی صبح تک لاک ڈاؤن

دلی میں آج رات سے آئندہ پیر کی صبح تک لاک ڈاؤن

نئی دہلی ، 19 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

دلی میں کورونا انفیکشن انتہا پر پہنچنے کے بعد حکومت نے آج رات دس بجے سے چھ دنوں کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے لیفٹننٹ گورنر انل بیجل کے ساتھ میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں آج رات دس بجے سے آئند پیر کی صبح پانچ بجے تک لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران سبھی ضروری خدمات کو اس سے باہر رکھا گیا ہے۔ کھانے پینے، میڈیکل اور شادی کی تقاریب منعقد ہوں گی۔ شادی کی تقاریب میں 50 لوگ شرکت کرسکیں گے اور اس کے لئے پاس جاری کئے جائیں گے۔

دہلی میں 26 اپریل تک مکمل لاک ڈاون

دہلی میں کورونا کی وبا پھیل جانے کے سبب 26 اپریل تک مکمل لاک ڈاون نافذ کیاگیاہے۔ سوموار سے 26 اپریل تک 10 بجے تک مکمل کرفیو نافذ ہوگا۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پریس سے بات کرکے اس کے بارے میں معلومات دی ہیں۔

پیر کی صبح سے ہی وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل میں ملاقات جاری تھی۔ اس میٹنگ کے اختتام کے بعد ، کجریوال نے لاک ڈاون کا اعلان کیا۔ 

وزیر اعلی اور ایل جی دہلی میں بے قابو کورونا کے بارے میں اہم اجلاس کریں گے

 

وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اور لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل کی ایک اہم میٹنگ پیر کو کورونا کے بارے میں ہونے جارہی ہے۔ اس میٹنگ میں چیف منسٹر اور لیفٹیننٹ گورنر کے علاوہ چیف سکریٹری وجے دیو اور کلیدی وزرااور دہلی حکومت کے دیگر اعلی عہدیدار بھی شریک ہوں گے۔

موصولہ معلومات کے مطابق ، دہلی میں آنے والے دنوں میں اس میٹنگ میں مزید سختی دیکھی جاسکتی ہے۔ دریں اثنا ، دہلی کے اسپتالوں میں آکسیجن و دوائیوں کی کمی کی وجہ سے قومی دارالحکومت میں انفیکشن کی شرح 30 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اگر ہم اعدادوشمار پر نگاہ ڈالیں تو دہلی کو دیگر ریاستوں کے مقابلے میں انفیکشن کی تیز ترین رفتار کا سامنا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اتوار کے روز قومی دارالحکومت میں 25 ہزار ، 462 نئے متاثرہ افراد پائے گئے ہیں۔ یہ ایک ہی دن میں رپورٹ ہونے والی اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔وہیں اس عرصے کے دوران 161 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ دہلی میں مثبت شرح 29.74 فیصد ہوگئی ہے۔ ریاست میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 74 ہزار 941 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل ہفتے کے روز 24 ہزار 375 نئے مریض پائے گئے تھے۔

Recommended