قومی راجدھانی دہلی کے اشوک ہوٹل میں منگل کو ہوئی این ڈی اے کی میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں 2024 کے لوک سبھا انتخابات لڑنے کی قرارداد منظور کی گئی۔
شیوسینا کے صدر اورمہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے میٹنگ میں این ڈی اے کی اس تجویز کو پیش کیا۔ اے آئی اے ڈی ایم کے کے کے پلانیسامی اورآسام گن پریشد کے اتل بورا نے قرارداد کی تائید کی۔
میٹنگ میں این ڈی اے کے 39 حلقوں نے فیصلہ کیا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں اتحاد لوک سبھا الیکشن لڑے گا اور مودی بھاری اکثریت کے ساتھ مسلسل تیسری بار ملک کے وزیر اعظم بنیں گے۔
بی جے پی کی زیر قیادت قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے اجلاس میں 39 حلقوں نے شرکت کی۔ یہ اجلاس این ڈی اے کے قیام کے 25 کامیاب سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقد کیا گیا تھا۔ این ڈی اے کی میٹنگ میں منظور کی گئی قرارداد میں این ڈی اے حکومت کی نو سالہ خدمات، گڈ گورننس اور غریبوں کی فلاحی اسکیموں کی حمایت کرتے ہوئے ایک ہندوستان، متحد ہندوستان کا عہد لیا گیا۔
تمہید میں کہا گیا کہ جب بھی این ڈی اے حکومت اقتدار میں آئی، اس نے حب الوطنی کے جذبے اور عوامی فلاح و بہبود کے مقصد کو سب سے اہم سمجھتے ہوئے کام کیا۔ 1998 سے 2004 تک اٹل بہاری واجپئی کی حکومت ہو یا 2014 سے اب تک نریندر مودی کی حکومت، این ڈی اے حکومت نے ہمیشہ علاقائی امنگوں کا احترام کرتے ہوئے قوم کی تعمیر کے جذبے کے ساتھ کام کیا ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…