کھیل کود

ساتوک سائیراج رنکیریڈی نے سب سے تیزبیڈمنٹن شاٹ مارنے کا توڑا گنیز ورلڈ ریکارڈ

نئی دہلی، 19 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی ساتوک سائراج رنکیریڈی نے تیز ترین شاٹ مارنے کا 10 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ انہوں نے 565 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شاٹ مارا اور تیز ترین شاٹ کا ایک دہائی پرانا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ ملائیشیا کے بیڈمنٹن کھلاڑی ٹین بون ہیونگ کے پاس تھا جنہوں نے مئی 2013 میں 493 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شاٹ مارا تھا۔

بتا دیں کہ فارمولا 1 کار کے ذریعہ ریکارڈ کی گئی تیز ترین رفتار 397.48 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، جب کہ تیز ترین ٹینس 263 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زیادہ سے زیادہ ہے۔

خواتین کے زمرے میں، ملائیشیا کی ٹین پرلی نے 438 کلومیٹر فی گھنٹہ (تقریباً 272 میل فی گھنٹہ) کی غیر معمولی رفتار کے ساتھ تیز ترین ہٹ کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

جاپانی کھیل آلات ساز کمپنی یونیکس نے ایک ریلیز میں کہا، ’’یونیکس کو یہ اعلان کرتے ہوئے فخر ہورہا ہے کہ یونیکس بیڈمنٹن ایتھلٹ، ساتوک سائیراج رنکیریڈی (ا?ئی این ڈی) اور ٹین پرلی (ایم اے ایس) نے سب سے تیز مرد اور خاتون بیڈمنٹن ہٹ کے لئے نیا گنیز عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

چونکہ سب سے تیز بیڈمنٹن ہٹ کا پچھلا گنیز ورلڈ ریکارڈ کا ٹائٹل مئی 2013 میں ریکارڈ کیا گیا تھا، اس کا مطلب ہے کہ رنکیریڈی نے ایک دہائی میں پہلی بار ریکارڈ توڑا۔

غور طلب ہے کہ عالمی ریکارڈ کی کوششیں 14 اپریل 2023 کو حاصل کی گئیں، اور اس دن سے رفتار کی پیمائش کے نتائج کی بنیاد پر گینز ورلڈ ریکارڈ کے سرکاری ججوں کے ذریعے اس کی تصدیق کی گئی۔

ساتوک کا اسمیش سوکا، سیتاما، جاپان میں یونیکس فیکٹری جمنیزیم میں ایک کنٹرول شدہ ماحول میں منعقد ہوا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago