Urdu News

لوک سبھا کی کارروائی غیر معینہ عرصے کے لیے ملتوی

لوک سبھا کی کارروائی غیر معینہ عرصے کے لیے ملتوی

لوک سبھا کی کارروائی غیر معینہ عرصے کے لیے ملتوی کردی گئی ہے۔ اِس طرح لوک سبھا کا بجٹ اجلاس ختم ہوگیا ہے۔ بجٹ اجلاس کا دوسرا مرحلہ اِس مہینے کی 8 تاریخ کو شروع ہوا تھا اور 8 اپریل کو ختم ہونا تھا۔ اجلاس کا پہلا مرحلہ29 جنوری کو شروع ہوا اور 13 فروری کو ختم ہوا تھا۔

ایوان کے صدر نشیں Bhartruhari ماہتاب نے بتایا کہ اجلاس کے دوران ایوان زیریں میں مجموعی طور پر 18 بل منظور کئے گئے اور 17 بل پیش ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ اجلاس کے دوران ایوان کی کارکردگی 114 فیصد رہی۔

ایوان کے سبھی ارکان کی طرف سے صدر نشیں نے لوک سبھا کےاسپیکر اوم برلا کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جناب برلا جانچ کے بعد کووڈ-19 سے متاثر پائے گئے ہیں۔

حکومت نے ملازمین کے ذریعے مہیا کیے گئے پروویڈینٹ فنڈ پر ملنے والے سود پر، ٹیکس کی چھوٹ کی حد میں اضافہ کر کے پانچ لاکھ روپے سالانہ کر دیا

حکومت نے،ملازمین کے ذریعہ مہیا کئے گئے پروویڈینٹ فنڈ پرملنے والے سود پر، ٹیکس کی چھوٹ کی حد میں اضافہ کرکے مخصوص کیسوں میں، پانچ لاکھ روپے سالانہ کردیا ہے جبکہ بجٹ میں دولاکھ پچاس ہزار کیتجویز پیش کی گئی تھی۔

لوک سبھامیں کل خزانے سے متعلق بل 2021 پر بحث کا جواب دیتے ہوئے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے یہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس سے چھوٹ کی حد میں ترمیم کرکے زیادہ سے زیادہ پانچ لاکھ روپے سالانہ کردیا گیا ہے۔

پارلیمنٹ نے حفظان صحت اور اِس سے متعلق بل 2021 کے قومی کمیشن سے متعلق بل کو منظوری دے دی

پارلیمنٹ نے حفظان صحت اور اِس سے متعلق بل 2021 کے قومی کمیشن سے متعلق بل کو منظوری دے دی ہے۔ اِس بل میں اِس طرح کے پیشہ ور صحت سے جڑے ملازمین کی تعلیم اور ان کے ذریعے پریکٹس کرنے کو منضبط کرنے اور معیاری بنانے کی گنجائش ہے۔بل میں علاج سے متعلق اِن ملازمین کے لیے قومی کمیشن بنانے کی بھی گنجائش ہے۔ بل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ قومی رجسٹر یا ریاستی رجسٹر میں نام درج کرائے بغیر اس طرح کاکوئی بھی صحت ملازم پریکٹس نہیں کر پائے گا۔

آج لوک سبھا میں بحث کا جواب دیتے ہوئے صحت کے مرکزی وزیرڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ اس قانون سے دیکھ بھال سے متعلق پیشہ ور ملازمین کے لیےروزگار کے موقعے بڑھیں گے اور ان کے ذریعے کیے جانے والے کام کی اہمیت بھی بڑھے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں صحت کی دیکھ بھال سے متعلق کوالیفائڈپیشہ ور ملازمین کی کافی مانگ ہے اور اس بل سے لوگوں کو کفایتی شرح پر ضروری خدماتفراہم ہوسکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اِس طرح کے صحت ملازمین نے کووڈ عالمی وبا کے دورمیں انتہائی اہم رول نبھایا ہے۔ انہوں نے ان صحت ملازمین کی خدمات کو اہمیت دیتے ہوئےبل کی حمایت کرنے کے لیے ممبروں کے تئیں تشکر کا اظہار کیا۔ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ اس سے ملک میں صحت کی دیکھ بھالکے کام کو کثیرمقصدی بنانے میں بڑی مدد ملے گی۔

Recommended