Urdu News

لوک سبھا اسپیکر نے پارلیمنٹ کمپلیکس میں کھادی نمائش کا افتتاح کیا

لوک سبھا اسپیکر نے پارلیمنٹ کمپلیکس میں کھادی نمائش کا افتتاح کیا

 وزیر اعظم نریندر مودی اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کی قیادت میں اراکین پارلیمنٹ نے اتوار کو  مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس کے سنٹرل ہال میں مہاتما گاندھی اور لال بہادر شاستری کی تصویروں پر پھول چڑھائے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

کئی مرکزی وزرا، ارکان پارلیمنٹ اور سابق ارکان پارلیمنٹ نے بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر لوک سبھا کے جنرل سکریٹری اْتپل کمار سنگھ اور راجیہ سبھا کے جنرل سکریٹری پی سی مودی نے بھی پھول چڑھائے۔

اس موقع پر لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں وزارت تعلیم اور وزارت برائے امور نوجوانان اور کھیل حکومت ہند کے تعاون سے لوک سبھا سکریٹریٹ کے پارلیمانی ڈیموکریسی ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (پرائیڈ) کے زیر اہتمام ایک پروگرام کا افتتاح کیا۔

اس پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، ملک بھر کی 28 ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اسکولوں اور کالجوں سے منتخب 99 نوجوان شرکا نے بھی مہاتما گاندھی اور لال بہادر شاستری کی پروقار تقریب کا مشاہدہ کیا۔

Recommended