Urdu News

لوک سبھا اسپیکر نے بجٹ اجلاس سے قبل پارلیمنٹ ہاوس میں سہولیات کا معائنہ کیا

President Shri Ram Nath Kovind

 لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے آئندہ بجٹ اجلاس سے قبل پارلیمنٹ ہاوس کمپلیکس میں مختلف تیاریوں اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے سیشن کے دوران صفائی ستھرائی اور فیومیگیشن کے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت دی ۔ اس کے ساتھ ہی ، انہوں نے کووڈ۔19 عالمی وبا کے پیش نظر ، تمام ایجنسیوں کو ممکنہ انفیکشن کی روک تھام کے لئے متحد ہو کر کام کرنے کا مشورہ دیا۔

برلا نے جمعرات کے روز آئندہ بجٹ اجلاس کی تیاریوں اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس دوران ، انہوں نے عہدیداروں سے سیشن کے دوران ماسک پہننا ، سینیٹائزرز کا استعمال اور تمام مقامات کو سینٹائز کرنا لازمی ہونے کی وجہ سے پارلیمنٹ ہاوس احاطے میں اچھے معیار کے ماسک ، سینیٹائزرز اور دیگر احتیاطی آلات اور سامان کی مناسب فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ 
انہوں نے عہدیداروں کو اجلاس کے دوران پارلیمنٹ ہاوس کمپلیکس جانے والے دونوں سکریٹریٹ کے تمام افسران اور وزارتوں کے عہدیداروں کو آر ٹی پی سی آر اور ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مہیا کرانے کی بھی ہدایت دی ۔ اسی طرح نئے پارلیمنٹ ہاوس کی تعمیر میں شامل تمام ملازمین اور کارکنوں کی بھی جانچ کی جائے۔ 
معائنہ کے دوران ، عہدیداروں نے برلا کو بتایا کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی تعمیر کے پیش نظر ، اجلاس کے دوران ممبران پارلیمنٹ کی سہولت کے لئے پارکنگ کا متبادل انتظام بھی کیا گیا ہے۔ برلا نے ہدایت دی کہ پارلیمنٹ ہاوس کمپلیکس اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں گاڑیوں کی پارکنگ اور نقل و حرکت کے انتظامات کے بارے میں اراکین پارلیمنٹ کو وہاٹس ایپ اور ٹیلیفون کے ذریعے پیشگی اطلاع دی جائے تاکہ ان کی نقل و حرکت میں کوئی پریشانی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ پارکنگ کے متبادل انتظامات سے متعلق مناسب نقشے تمام ممبروں کے ساتھ شیئر کیے جائیں۔
لوک سبھا اسپیکر نے پارلیمنٹ ہاوس میں آئی ٹی ڈی سی کے ذریعہ فراہم کی جانے والی کیٹرنگ سہولیات کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے عہدیداروں کو بتایا کہ ممبران پارلیمنٹ ، میڈیا افراد ، افسران ، عملہ اور وزیٹرس کو صاف اور غذائیت سے بھرپور کھانا مہیا کرنے والی ایجنسیوں کو بھی ضروری ہدایات دی گئی ہیں۔ انہوں نے کیٹرنگ کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے استعمال ہونے والی جگہ کی مستقل بنیاد پر صفائی ستھرائی اور فیومیگیشن کو ترجیح دینے پر سب سے زیادہ زور دیا۔لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے آئندہ بجٹ اجلاس سے قبل پارلیمنٹ ہاوس کمپلیکس میں مختلف تیاریوں اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے سیشن کے دوران صفائی ستھرائی اور فیومیگیشن کے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت دی ۔ اس کے ساتھ ہی ، انہوں نے کووڈ۔19 عالمی وبا کے پیش نظر ، تمام ایجنسیوں کو ممکنہ انفیکشن کی روک تھام کے لئے متحد ہو کر کام کرنے کا مشورہ دیا۔
برلا نے جمعرات کے روز آئندہ بجٹ اجلاس کی تیاریوں اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس دوران ، انہوں نے عہدیداروں سے سیشن کے دوران ماسک پہننا ، سینیٹائزرز کا استعمال اور تمام مقامات کو سینٹائز کرنا لازمی ہونے کی وجہ سے پارلیمنٹ ہاوس احاطے میں اچھے معیار کے ماسک ، سینیٹائزرز اور دیگر احتیاطی آلات اور سامان کی مناسب فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ 
انہوں نے عہدیداروں کو اجلاس کے دوران پارلیمنٹ ہاوس کمپلیکس جانے والے دونوں سکریٹریٹ کے تمام افسران اور وزارتوں کے عہدیداروں کو آر ٹی پی سی آر اور ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مہیا کرانے کی بھی ہدایت دی ۔ اسی طرح نئے پارلیمنٹ ہاوس کی تعمیر میں شامل تمام ملازمین اور کارکنوں کی بھی جانچ کی جائے۔ 
معائنہ کے دوران ، عہدیداروں نے برلا کو بتایا کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی تعمیر کے پیش نظر ، اجلاس کے دوران ممبران پارلیمنٹ کی سہولت کے لئے پارکنگ کا متبادل انتظام بھی کیا گیا ہے۔ برلا نے ہدایت دی کہ پارلیمنٹ ہاوس کمپلیکس اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں گاڑیوں کی پارکنگ اور نقل و حرکت کے انتظامات کے بارے میں اراکین پارلیمنٹ کو وہاٹس ایپ اور ٹیلیفون کے ذریعے پیشگی اطلاع دی جائے تاکہ ان کی نقل و حرکت میں کوئی پریشانی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ پارکنگ کے متبادل انتظامات سے متعلق مناسب نقشے تمام ممبروں کے ساتھ شیئر کیے جائیں۔
لوک سبھا اسپیکر نے پارلیمنٹ ہاوس میں آئی ٹی ڈی سی کے ذریعہ فراہم کی جانے والی کیٹرنگ سہولیات کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے عہدیداروں کو بتایا کہ ممبران پارلیمنٹ ، میڈیا افراد ، افسران ، عملہ اور وزیٹرس کو صاف اور غذائیت سے بھرپور کھانا مہیا کرنے والی ایجنسیوں کو بھی ضروری ہدایات دی گئی ہیں۔ انہوں نے کیٹرنگ کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے استعمال ہونے والی جگہ کی مستقل بنیاد پر صفائی ستھرائی اور فیومیگیشن کو ترجیح دینے پر سب سے زیادہ زور دیا۔

Recommended