Urdu News

جھارکھنڈ اور بہار کے مختلف پروگراموں میں شرکت کا منتظر ہوں: وزیراعظم

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گاندھی نگر، گجرات میں دفاعی ایکسپو- 22 کا افتتاح کیا

وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ وہ جھارکھنڈ اور بہار کے اپنے ایک روزہ دورے کے دوران مختلف پروگراموں میں شرکت کے منتظر ہیں۔ وزیر اعظم 12 جولائی کو دیوگھر اور پٹنہ کا دورہ کریں گے۔

وزیراعظم مودی دوپہر تقریباً 1.15 بجے دیوگھر میں 16 ہزار کروڑ سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے بعد، تقریباً 2.40 بجے، وہ 12 جیوترلنگوں میں سے ایک، بابا ویدیا ناتھ مندر کے درشن اور پوجا کریں گے۔ شام تقریباً 6 بجے وزیر اعظم پٹنہ میں بہار قانون ساز اسمبلی کی صد سالہ تقریبات کے اختتامی پروگرام سے خطاب کریں گے۔

ٹویٹ کی ایک سیریز میں، وزیر اعظم مودی نے کہا، "میں مختلف پروگراموں میں شرکت کے لئے کل جھارکھنڈ اور بہار میں ہونے کا منتظر ہوں۔ دوپہر میں میں دیوگھر پہنچوں گا جہاں میں 16,800 کروڑ روپئے کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھوں گا۔

انہوں نے کہا، "شراون کے مقدس مہینے کے آغاز سے ٹھیک پہلے، کسی کو دیوگھر کے مقدس شہر میں بابا بیدیا ناتھ مندر میں درشن اور پوجا کرنے کی سعادت حاصل ہوگی۔ 12 جولائی کو یہاں ایئرپورٹ کا افتتاح کرنے کا موقع بھی ملے گا۔ اس سے عقیدت مندوں کے لئے بابادھام کا سفر آسان ہو جائے گا اور ساتھ ہی جھارکھنڈ میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔

Recommended