Urdu News

ایل پی جی سلینڈر پھر مہنگا، دہلی میں قیمت 1000 روپے سے تجاوز

گرام اُجولا اسکیم کے تحت ایک کروڑ ایل ای ڈی بلب تقسیم کئے گئے

کمرشیل گیس کی قیمت میں بھی 8 روپے اضافہ، نئی شرحیں نافذ

روس یوکرین جنگ کے درمیان عام ا?دمی کو مہنگائی کے محاذ پر ایک اور جھٹکا لگا ہے۔ پبلک سیکٹر ا?ئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے گھریلو کھانا پکانے والی گیس کی قیمت میں 3.50 روپے فی سلینڈر اور کمرشیل گیس کی قیمت میں 8 روپے فی سلینڈر کا اضافہ کر دیا ہے۔ دہلی میں گھریلو ایل پی جی سلینڈر کی قیمت 1000 روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ ایل پی جی کی بڑی ہوئی شرحیں نافذ ہوگئی ہیں۔

اس اضافے کے ساتھ جمعرات سے دارالحکومت دہلی میں 14.2 کلو کا گھریلو ایل پی جی سلینڈر 1003 روپے میں، ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں 1002.50 روپے، کولکاتہ میں 1029 روپے اور چنئی میں 1018.50 روپے میں دستیاب ہوگا۔ اسی طرح اب 19 کلو کے کمرشیل گیس سلینڈر کی قیمت دہلی میں 2354 روپے، ممبئی میں 2306 روپے، کولکاتہ میں 2454 روپے اور چنئی میں 2507 روپے ہو گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس ماہ دوسری بار 14 کلو گھریلو ایل پی جی سلینڈر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل 7 مئی 2022 کو ایل پی جی سلینڈر کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ ایک سال کے اندر گھریلو ایل پی جی سلینڈر کی قیمت 800 روپے سے بڑھ کر 1000 روپے سے زیادہ ہو گئی ہے۔

Recommended