Urdu News

بی ایس ای میں لسٹیڈ ہوا لکھنو میونسپل کارپوریشن کابانڈ

بی ایس ای میں لسٹیڈ ہوا لکھنو میونسپل کارپوریشن کابانڈ

بی ایس ای میں لسٹیڈ ہوا لکھنو میونسپل کارپوریشن کابانڈ

Lucknow Municipal Corporation

۔ وزیر اعلی آدتیہ ناتھ نے کہا – یہ یوپی میں میونسپل اداروں کے لئے ایک نئے دور کی شروعات ہے

ممبئی ، 02 دسمبر . اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بدھ کے روز بمبئی اسٹاک ایکسچینج.  (بی ایس ای) میں لکھنو میونسپل کارپوریشن کے 200 کروڑ روپے مالیت کے میونسپل بانڈ کی لسٹنگ کا افتتاح کیا۔ اس بانڈ کے ذریعے جمع کئے جانے والے فنڈ کولکھنو میں مختلف ترقیاتی منصوبوں میں لگایا جائے گا۔ سرمایہ کاروں کو بانڈ پر 8.5 فیصد سالانہ سود ملے گا.  جس کی میچوریٹی کی میعاد10 سال ہوگی۔

بی ایس ای میں لسٹیڈ

دو روزہ دورے پرمنگل کی شام ممبئی پہنچے وزیر اعلی آدتیہ ناتھ نے. بدھ کے روز بی ایس ای آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک پروگرام میں بانڈ کی لسٹنگ کا افتتاح کیا۔ آدتیہ ناتھ نے کہا کہ اتر پردیش میں شہری اداروں کے لئے یہ ایک نئے دور کی شروعات ہے۔ لکھنو میونسپل کارپوریشن نے بانڈ کے ذریعے ایک ماہ میں 200 کروڑ روپئےجمع کیے ہیں۔ اسی طرح کی کوششیں اب غازی آباد ، آگرہ ، کانپور.  پریاگراج اور وارانسی جیسے شہروں میں کی جائیں گی۔

وزیر اعلی نے کہا کہ لکھنو اترپردیش کا پہلا شہر ہے. جس نے اس راستے سے پیسہ اکٹھا کیا. اور قومی سطح پر ساتواں شہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد غازی آباد میونسپل کارپوریشن کے بانڈس کی بھی لسٹنگ کی جائے گی۔ بازار حصص کا بانڈ جاری کرکے رقم کی سرمایہ کاری میں آسانی ہوگی۔ ریاست کی ترقی میں اس کا استعمال ہوگا۔

لکھنو میونسپل کارپوریشن کابانڈ

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ منگل کی شام ممبئی پہنچے اور رات میں انہوں نے فلم اداکار اکشے کمار سے ملاقات کی۔ وزیر اعلی آدتیہ ناتھ بدھ کے روز فلم انڈسٹری اور دیگر صنعتکاروں سے ملاقات کر رہے ہیں۔

Lucknow Municipal Corporation

Recommended