Urdu News

نیوز آن ایئر ریڈیو لائیو- اسٹریم انڈیا کی رینکنگ

آل انڈیا ریڈیو

 

نئی دہلی،  4/مارچ 2022 ۔ تازہ ترین نیوز آن ایئر رینکنگ میں 10 چوٹی کے شہروں میں سے ایک لکھنؤ کے مقبول آل انڈیا ریڈیو لائیو اسٹریمس، وودھ بھارتی نیشنل، اے آئی آر لکھنؤ، ایف ایم رینبو لکھنؤ، اے آئی آر وارانسی، ایف ایم گولڈ دہلی، اے آئی آر نیوز 24×7، اے آئی آر راگم، اے آئی آر آگرہ، اے آئی آر چھترپور اور اے آئی آر وشاکھاپٹنم ہیں۔

ملک کے چوٹی کے شہروں کی تازہ ترین رینکنگ میں جہاں نیوز آن اایئر ایپ پر آل انڈیا ریڈیو لائیو- اسٹریمس سب سے زیادہ مقبول ہیں، پٹنہ، جے پور کو ہٹاکر 10 چوٹی کے شہروں میں شامل ہوگیا، جبکہ پونے، بنگلورو، دہلی این سی آر، حیدرآباد اور ممبئی مسلسل پانچ ٹاپ میں بنے ہوئے ہیں۔ اس کے بعد ٹاپ 10 کی فہرست میں لکھنؤ، احمدآباد، چنئی، کولکاتہ اور پٹنہ کا مقام ہے۔

بھارت میں ٹاپ اے آئی آر اسٹریم کی رینکنگ میں آئی اہم تبدیلی پہلی بار ٹاپ 10 میں دیکھی گئی ہے، جبکہ اے آئی آر پونے ایف ایم اور رینبو کنڑ، کامن بیلو نے واپسی کی ہے۔ اے آئی آر ملیالم، ایف ایم گولڈ ممبئی اور اے آئی آر تھریشور اب باوقار ٹاپ فہرست میں نہیں ہیں۔

آل انڈیا ریڈیو کی 240 سے زیادہ ریڈیو خدمات نیوز آن ایئر ایپ، پرسار بھارتی کے آفیشیل ایپ پر لائیو اسٹریم ہیں۔ نیوز آن ایئر ایپ پر یہ آل انڈیا ریڈیو اسٹریمس کے نہ صرف بھارت میں بلکہ عالمی سطح پر 85 سے زیادہ ملکوں میں بڑی تعداد میں سامعین ہیں۔

بھارت کے چوٹی کے شہروں پر ایک نظر ڈالیں جہاں نیوز آن ایئر ایپ پر آل انڈیا ریڈیو لائیو – اسٹریم سب سے مقبول ہیں اور ان کے سامعین میں آئی ماہانہ تبدیلی نیچے دیکھی جاسکتی ہے۔ آپ بھارت میں نیوز آن ایئر  ایپ پر ٹاپ آل انڈیا ریڈیو لائیو – اسٹریمس کا پتہ لگاسکتے ہیں جن کی شہر وار تفصیل بھی دی گئی ہے۔ یہ رینکنگ یکم فروری سے 28 فروری 2022 تک کے اعداد و شمار پر مبنی ہے۔

Recommended