Urdu News

مدھیہ پردیش اور آندھراپردیش کو چار میں سے تین اصلاحات مکمل کرنے کے لیے انعامات سے نوازا گیا

مدھیہ پردیش اور آندھراپردیش کو چار میں سے تین اصلاحات مکمل کرنے کے لیے انعامات سے نوازا گیا

<p dir="RTL">مدھیہ پردیش اور آندھراپردیش وزارت خزانہ کے محکمہ اخراجات کے ذریعے شروع کی گئی شہریوں پر مرکوز چار اصلاحات میں سے تین کو مکمل کرنے والے ریاستوں کے پہلے گروپ کا حصہ بن چکے ہیں۔ دونوں ریاستوں نے ایک ملک ایک راشن کارڈ سے متعلق اصلاحات، تجارت کرنے میں آسانی پیدا کرنے سے متعلق اصلاحات اور شہری مقامی اداروں کی اصلاحات کو مکمل کرلیا ہے۔</p>
<p dir="RTL">مذکورہ تینوں شعبوں میں اصلاحات کو مکمل کرنے کے بعد وزارت خزانہ کے محکمہ اخراجات میں ان ریاستوں کو نئی شروع کی گئی اسکیم ‘‘اخراجات  سرمایہ  کے لیے ریاستوں کو خصوصی امداد’’ کے تحت 1004 کروڑ روپے کی اضافی مالی امداد فراہم کی ہے۔</p>
<p dir="RTL">آندھرا پردیش کو 344 کروڑ روپے کی اضافی رقم حاصل ہوگی، جبکہ مدھیہ پردیش کو بڑے پروجیکٹوں کےلیے 660 کروڑ روپے حاصل ہوں گے۔ اس اسکیم کا اعلان  وزیر خزانہ نے آتم نربھر بھارت پیکیج کے طور پر 12 اکتوبر 2020 کو کیا تھا۔ اخراجات سرمایہ کے لیے اضافی مالی امداد ان 14694 کروڑ روپے کی منظوری کے علاوہ ہے، جو ان ریاستوں کو اصلاحات مکمل کرنے کے لیے اضافی قرض کے طور پر جاری کیے گئے تھے۔</p>
<p dir="RTL">‘‘اخراجات سرمایہ کے لیے ریاستوں کو خصوصی امداد’’  کا مقصد ان ریاستی حکومتوں کے ذریعے اخراجات سرمایہ میں اضافہ کرنا ہے،  جنہیں اس سال کووڈ-19 وبائی مرض کی وجہ سے ٹیکس سے حاصل ہونے والی رقم میں کمی کی وجہ سے مالی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اخراجات سرمایہ کے بہت سارے بڑے اثرات ہوتے ہیں، اس سے اقتصادیات کی مستقبل کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں اعلی اقتصادی ترقی کی شرح حاصل ہوتی ہے۔ اسی لیے مرکزی حکومت کی خراب مالی حالت کے باوجود مالی سال 2020-21 میں  اخراجات سرمایہ کے طور پر ریاستی حکومت کو خصوصی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔</p>.

Recommended