Urdu News

مافیا کے آقاؤں پر بھی بلڈوزر چلیں گے: یوگی آدتیہ ناتھ

مافیا کے آقاؤں پر بھی بلڈوزر چلیں گے: یوگی آدتیہ ناتھ

اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک بار پھر سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو کی تنقید کی ہے۔ اکھلیش یادو کا نام لیے بغیر یوگی نے کہا کہ ابھی حال میں ایک لیڈر نے جناح کی تعریف کی تھی۔ انہوں نے جناح کا موازنہ سردار پٹیل سے کیا۔ پٹیل وہ ہیں جنہوں نے ملک کو متحد کیا ہے۔ جناح نے ملک کے ٹکڑے کروائے تھے۔ جناح نے ہندوستان کی سالمیت کے ٹکڑے کر وائے ہیں۔ اس لیے ریاست کے لوگ انہیں (اکھلیش) مسترد کردیں گے۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے یہ باتیں ہفتہ کے روز اوریہ ضلع میں مختلف اسکیموں کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر کہیں۔

وزیر اعلی یوگی نے اوریہ میں سرکاری میڈیکل کالج سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پہلے مافیا کو گلے لگانے کا مقابلہ ہوتا تھا۔ آج ان مافیاوں پر بلڈوزر چل رہے ہیں۔ سب سمجھ رہے ہیں کہ بلڈوزر مافیا پر چل رہا ہے تو ان کے آقاؤں پر بھی چلے گا۔ کوئی بھی تہوار میلہ آتا تھا تو فساد شروع ہو جاتا تھا۔ تاجروں کو لوٹا جاتا تھا۔ آپ نے ساڑھے چار برس میں دیکھا ہوگا کہ ایک بھی فساد نہیں ہوا۔ اب انہیں فساد نہ کرنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔ فساد ہوا تو اس کی بھرپائی کرتے ہوئے سات نسلیں گزر جائیں گی۔ ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں امتیاز نہیں برتیں گے۔ آیوشمان بھارت یوجنا ہو، پی ایم کسان سمان ندھی، پی ایم ا?واس یا کوئی اور اسکیم، سب کو یکساں فوائد ملے ہیں۔

Recommended