Urdu News

مہاندی کول فیلڈز لمیٹڈ نے اتوار کو 5.47 لاکھ ٹن کوئلہ بھیجا : کوئلہ کی کمی کی افواہوں کے درمیاں ایک اچھی خبر

کوئلہ پیدا کرنے والی ممتاز کمپنی مہاندی کول فیلڈ لمٹڈ

 

کوئلہ پیدا کرنے والی ممتاز  کمپنی مہاندی کول فیلڈ لمٹڈ (MCL) نے کل صارفین  کو 5.47 لاکھ ٹن سے زیادہ کوئلہ بھیجا اور اس طرح دو ہفتے کے اندر 5.45 لاکھ ٹن کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ۔

کمپنی نے سب سے زیادہ 103 ریک کوئلہ بھیجا جس میں سے 65 ریک کوئلہ تالچر کول فیلڈ سے جبکہ 38 ریک کوئلہ بی ویلی کول فیلڈ سے بھیجا گیا۔

جناب پی کے سنہا، چیر من  اور مینجنگ ڈائرکٹر نے MCL کے افسران اور کارکنوں کو کوئلہ سپلائی میں تیزی لانے کے لئے ان کی انھتک لگاتار کوششوں اور تال میل کے جزبے سے کام کرنے کے لیے انہیں مبارکباد دی ۔ جس کی وجہ سے اکتوبر کے مہینے میں 5.17 لاکھ ٹن کی روزانہ کی اوسط سپلائی ممکن ہوئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001T0Q8.jpg

اس بات پر زور دیتے ہوئے MCL کے پاس خاطر خواہ کوئلہ اسٹاک موجود ہے۔ جناب سنہا نے کہا کہ اکتوبر مہینے کے لیے کوئلے کی پیداوار، روانگی اور زمین کو کوئلہ پکانے کے لیے تیار کرنے (OB)میں گذشتہ مالی سال کے دوران کے مقابلے بالترتیب 26.5 فی صد 34.3 فی صد اور 71.7 فی صد ترقی ہوئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002OEJU.jpg

رواں مالی سال کے دوران دو عددی قابل ذکر نمو کے ساتھ MCL نے 78.5 ملین ٹن کوئلہ پیدا کیا ہے جو 12.16 فی صد ترقی ہے جبکہ 89.65 ملین ٹن ڈرائز فیول صارفین کو پہنچایا ، جبکہ گذشتہ برس اسی مدت میں یہ سپلائی 74.33 ملین ٹن تھی۔

MCLمیں زمین کو کوئلہ پکانے کے لیے تیار کرنے کے عمل (OB) میں بھی رواں مالی سال میں 22.2فی صد کی نمایاں ترقی ہوئی۔ اس سے کوئلہ لگانے کے وسائل کی کافی دستیاب ممکن ہوگی اور مارکیٹ کی مانگ کو پورا کیا جا سکے گا۔

Recommended