نئی دہلی، 04 فروری (انڈیا نیریٹو)
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مہاراشٹر اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے لیے چنچواڑ اور قصبہ پیٹھ سیٹوں کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔
بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے ہفتہ کو کہا کہ پارٹی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی نے مہاراشٹرا اسمبلی کے آئندہ ضمنی انتخابات کے لیے دو ناموں کو منظوری دے دی ہے۔
سنگھ نے کہا کہ بی جے پی نے اشونی لکشمن جگتاپ کو چنچواڑ اسمبلی سیٹ سے اور ہیمنت نارائن رسنے کو قصبہ پیٹھ اسمبلی سیٹ سے اتارا ہے۔