Urdu News

مہاراشٹر: ایکناتھ شندے وزیراعلیٰ، فڈنویس نائب وزیراعلیٰ

مہاراشٹر: ایکناتھ شندے وزیراعلیٰ، فڈنویس نائب وزیراعلیٰ

مہاراشٹر کی سیاست میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔ شیوسینا کے باغی گروپ کے لیڈر ایکناتھ شندے نے جمعرات کی شام وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ ساتھ ہی سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔

راج بھون کے دربار ہال میں منعقدہ حلف برداری پروگرام میں مرکزی وزیر بھاگوت کراڈ، راؤ صاحب دانوے سمیت کئی اہم لوگ موجود تھے۔ حلف برداری کے دوران ایکناتھ شندے کے والد، اہلیہ اور خاندان کے تمام افراد بھی موجود تھے۔

ایکناتھ شندے نے آنجہانی بالا صاحب ٹھاکرے اور آنجہانی دھرم ویر آنند دیگے کے نام پر حلف لیا۔ اس کے بعد فڈنویس نے نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔

قابل ذکر ہے کہ 10 دن تک ریاست سے باہر رہنے کے بعد آج دوپہر خود ایکناتھ شندے اور فڈنویس نے گورنر سے ملاقات کے بعد حکومت بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔ اس کے بعد منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس میں فڈنویس نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کے طور پر ایکناتھ شندے کے نام کا اعلان کیا۔ فڈنویس نے کہا تھا کہ وہ حکومت میں شامل نہیں ہوں گے۔ اس کے بعد بی جے پی کے قومی صدر جے پی۔ نڈا نے فڈنویس کو ریاستی حکومت میں شامل ہونے کو کہا۔ اس لیے انہوں نے آج نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔

Recommended