Urdu News

روزگار فراہم کرنے کی سمت میں مضبوطی سے آگے بڑھ رہی ہے مہاراشٹر حکومت: پی ایم مودی

وزیراعظم نے بینگلورو ٹیک سمٹ سے خطاب کیا

وزیر اعظم آج ویڈیو پیغام کے ذریعے مہاراشٹر حکومت کے روزگار میلے سے خطاب کر رہے تھے۔  وزیر اعظم نے دھنتیرس کے دن مرکزی سطح پر روزگار میلے کا تصورمتعارف کرایا تھا۔

یہ مرکزی حکومت کی سطح پر 10 لاکھ ملازمتیں فراہم  کرنے کی مہم کا آغاز تھا۔ تب سے ہی  وزیر اعظم نے گجرات اور جموں و کشمیر حکومتوں کے روزگارمیلوں سے خطاب کیا ہے۔

مودی نے کہا،”اتنے کم وقت میں روزگار میلے کے انعقاد سے یہ واضح ہے کہ مہاراشٹر حکومت نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی سمت میں عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔

مجھے اس بات کی بھی خوشی ہے کہ آنے والے وقت میں مہاراشٹر میں اس طرح کے روزگار میلوں کو مزید وسعت دی جائے گی۔ مہاراشٹر کے محکمہ داخلہ اور ریاست کے دیہی ترقی کے محکمے میں ہزاروں تقرریاں ہوں گی“۔

وزیر اعظم نے دہرایا کہ ‘امرت کال’ میں ملک ترقی یافتہ ہندوستان کے ہدف کی سمت کام کر رہا ہے جہاں نوجوان اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا ”بدلتے وقت میں ملازمتوں کی نوعیت تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے، حکومت بھی مسلسل مختلف قسم کی ملازمتوں کے مواقع پیدا کر رہی ہے“۔

Recommended