Urdu News

پی ایم مودی کو مصر کے اعلی ترین ‘ آرڈر آف دی نیل’ اعزاز سے نوازہ گیا

پی ایم مودی کو مصر کے اعلی ترین ' آرڈر آف دی نیل' اعزاز سے نوازہ گیا

 قاہرہ۔ 25؍ جون

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے مصر کا اعلیٰ ترین سرکاری اعزاز ‘ آرڈر آف دی نیل’ حاصل کیا۔ یہ 13واں اعلیٰ ترین سرکاری اعزاز ہے جو دنیا کے مختلف ممالک نے پی ایم مودی کو دیا ہے۔اس سے پہلے آج، پی ایم مودی نے مصر کی 11ویں صدی کی تاریخی الحکیم مسجد اور قاہرہ میں ہیلیوپولیس کامن ویلتھ وار قبرستان کا دورہ کیا۔

 پی ایم مودی نے مصر کے صدر سے بھی بات چیت کی، جنہوں نے انہیں ملک کے دورے کی دعوت دی تھی۔ 26 سالوں میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا مصر کا یہ پہلا دو طرفہ دورہ ہے۔السیسی ستمبر میں جی20 سربراہی اجلاس کے لیے ہندوستان کا بھی سفر کرنے والے ہیں جہاں مصر کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ہے۔

مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے قلب میں واقع تقریباً 1000 سال پرانی مسجد امام الحکیم بن عمرو اللہ میں، وزیراعظم کو مسجد کی دیواروں اور دروازوں پر پیچیدہ نقش و نگار کی تعریف کرتے ہوئے دیکھا گیا۔یہ مسجد، جو 13,560 مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہے، ہندوستان کی داؤدی بوہرہ برادری کی مدد سے دوبارہ تعمیر کی گئی۔

 انہوں نے 1970 سے اس مسجد کی تزئین و آرائش کی اور تب سے اس کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔مصر میں ہندوستان کے سفیر اجیت گپتے نے کہا کہ وزیر اعظم کا بوہرہ برادری سے بہت گہرا تعلق ہے جو کئی سالوں سے گجرات میں بھی  رہ  رہے  ہیں۔ اس سے پہلے ہیلیوپولیس وار قبرستان میں، پی ایم مودی نے پہلی جنگ عظیم کے دوران ہلاک ہونے والے ہندوستانی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔یہ یادگار تقریباً 4000 ہندوستانی فوجیوں کی یاد میں ہے جو پہلی جنگ عظیم میں مصر اور فلسطین میں لڑتے ہوئے مارے گئے تھے۔

Recommended