Categories: قومی

گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کی طر ف سے ادھو ٹھاکرے کو جمعرات تک اکثریت ثابت کرنے کا فرمان جاری

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ممبئی، 29 جون (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے منگل کے روز وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو ایک خط لکھ کرجمعرات کو اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلا کر شام 5 بجے تک اکثریت ثابت کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی گورنر نے سیشن میں اکثریت ثابت کرنے کے دوران  ایم ایل اے کی گنتی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ گورنر نے یہ خط مہاراشٹر لیجسلیچر سکریٹریٹ اور وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کو بھیجا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
گورنر نے کہا ہے کہ ودھان بھون اجلاس میں ارکان اسمبلی کی آمد کے بعد کل موجود ایم ایل ایز کی گنتی کی جائے، تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ ودھان سبھا میں کتنے ایم ایل اے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی گورنر نے ڈپٹی اسپیکر کو صوتی ووٹ نہ لینے اور ایوان کو برخاست نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ گورنر نے ڈپٹی اسپیکر نرہری جروال کو ہدایت کی ہے کہ خصوصی اجلاس کسی بھی صورت میں شام 5 بجے تک ختم کر دیا جائے، تاکہ ایوان کی کارروائی کسی بھی وجہ سے ملتوی نہ ہو سکے۔ اس کے ساتھ ہی گورنر نے اس خصوصی اجلاس کا لائیو ٹیلی کاسٹ کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قابل ذکر ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر دیویندر فڑنویس سمیت بی جے پی لیڈروں نے منگل کو گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کی اور خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا۔ فڑنویس نے گورنر سے کہا تھا کہ مہا وکاس اگھاڑی حکومت کچھ شیو سینا ایم ایل ایز کے باہرہونے کی وجہ سے اقلیت میں ہے، اس لیے فلور ٹیسٹ ضروری ہو گیا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago