Categories: قومی

مہاراشٹر سیاسی بحران: سورت سے گوہاٹی پہنچے شیوسینا کے ایکناتھ شندے اور ان کے معاون وزرا اور ممبران اسمبلی

قومی سیاست کا مرکز بنا گوہاٹی

گوہاٹی، 22 جون (انڈیا نیرٹیو)

مہاراشٹر کی سیاست کا ہاٹ اسپاٹ گجرات کے سورت سے بدل کر آسام کی راجدھانی گوہاٹی ہو گیا ہے۔ شیوسینا کے بااثر لیڈر ایکناتھ شند اپنے ساتھی وزرا اور ایم ایل ایز کے ساتھ بدھ کی صبح تقریباً 5.30 بجے ایک خصوصی چارٹرڈ فلائٹ سے گوہاٹی کے بورجھار کے لوک پریہ گوپی ناتھ بوردلوئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے۔

بتایا گیا ہے کہ آسام ریاستی بی جے پی لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ پلوو لوچن داس اور ایم ایل اے سشانت برگوہائیں نے شیوسینا کے لیڈروں کا خیرمقدم کیا۔ سبھی کو ہوائی اڈے سے آسام اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (اے ایس ٹی سی) کی خصوصی بس کے ذریعے گوہاٹی کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل ریڈیسن بلیو لے جایا گیا جہاں سب کو ٹھہرایا گیا ہے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ کل 40 ایم ایل ایز ریڈیسن بلیو ہوٹل پہنچے ہیں، جن میں سے 33 شیوسینا کے ہیں اور 7 آزاد اور دیگر ہیں۔

ہوٹل کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ ہوٹل میں کسی کو داخلے کی اجازت نہیں ہے۔ ایم ایل اے کی سیکورٹی کے لیے تین سطحی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں جس میں سی آر پی ایف، آسام پولیس بٹالین اور آسام پولیس شامل ہیں۔

میڈیا کی بڑی تعداد صبح سے ہوٹل کے باہر جمع ہے۔ ہوٹل کے اندر کسی کو جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ ایم ایل اے کو سورت سے گوہاٹی کیوں لایا گیا اس کو لے کر کئی طرح کی باتیں ہورہی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ ممبئی سے سورت پہنچنا کافی آسان تھا۔ لیکن، گوہاٹی تک پہنچنا کافی مشکل ہے۔

ایسے میں یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ آسام حکومت کے دو وزیر ہوٹل ریڈیسن بلیو پہنچ گئے ہیں۔ تاہم کون سے وزیر ہوٹل پہنچے ہیں، یہ معلوم نہیں ہو سکا۔ یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ آسام پردیش بی جے پی شیوسینا کے تمام ایم ایل ایز کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔ تاہم اس بارے میں کوئی باضابطہ بات سامنے نہیں آئی ہے۔ مجموعی طور پر گوہاٹی اس وقت قومی سیاست کا مرکز بن چکا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago