Categories: بھارت درشن

قومی اردو کونسل کے زیر اہتمام عالمی یوگا ڈے منایا گیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی کے زیر اہتمام آج عالمی یوگا ڈے منایا گیا۔ اس موقعے پر ڈائریکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یوگا ہماری ہزاروں سالہ ثقافت کا حصہ ہے، جس نے دنیا بھر کو صحت مند سرگرمیوں کا آرٹ سکھایا اور آج بھی عالمی سطح پر اس کی اہمیت و افادیت تسلیم کی جاتی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 انھوں نے کہا کہ یوگا ایک ایسی نعمت ہے کہ اگر اس پر عمل کیا جائے تو انسان صحت مند ہونے کے ساتھ ساتھ مثبت توانائی سے بھی لبریز ہوجاتا ہے۔ یوگا ایک ایسا عمل ہے جو انسان کو ذہنی، جسمانی اور جذباتی طور پر مضبوط بناتا ہے۔ یوگا جدید دور میں تناؤ اور اضطراب کو کم کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 شیخ عقیل نے کہا کہ یوگا جسم کو چست درست رکھنے اور بہتر صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔ یہ ہمارے سیلز کو زندہ رکھتا ہے، چہرے کی رونق اور خون کی گردش کو بھی بہتر بناتا ہے۔ پروفیسر عقیل نے کہا کہ یوگا کا اہتمام کرنے والے کا چہرہ ہمیشہ تروتازہ اور شاداب رہتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یوگا ہر عمر کے لوگوں کے لیے مفید ہے اور اسے اپناکر ہم اپنی زندگی کو ذہنی و جسمانی ہر اعتبار سے پرسکون بنا سکتے ہیں۔</p>

Dr. S.U. Khan

Dr. Shafi Ayub editor urdu

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago