Categories: صحت

کورونا وائرس: ملک میں مثبت معاملوں کی مسلسل اضافہ، لاپرواہی نہ برتنے کی صلاح

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملے 12,249 نئے کورونا مریض

نئی دہلی، 22 جون (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں بدھ کی صبح 8 بجے تک  12,249 کورونا متاثر نئے مریض ملے ہیں۔ اس دوران کورونا کی وبا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 9,862 رہی۔ وہیں کورونا سے 13 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں اب تک کل 4 کروڑ 27 لاکھ 25 ہزار 55 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ موجودہ ریکوری ریٹ 98.60 فیصد ہے۔ فی الحال ملک میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد بڑھ کر 81 ہزار 687 ہو گئی ہے۔روزانہ انفیکشن کی شرح 3.94 فیصد ہے۔

آئی سی ایم آر کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3.10 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔ قابل ذکر ہے کہ اب تک کل 85.88 کروڑ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ملک میں اب تک کورونا ویکسین کی 196.45 کروڑ خوراکیں دی گئیں

ملک گیر ویکسینیشن مہم کے تحت بدھ کی صبح 8 بجے تک اینٹی کورونا ویکسین کی 196 کروڑ 45 لاکھ سے زیادہ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12.38 لاکھ سے زیادہ ویکسین لگائی گئیں۔

مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، اب تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام صوبوں کو اینٹی کورونا ویکسین کی کل 193.53 کروڑ خوراکیں مفت فراہم کی گئی ہیں۔ ان میں سے 12.53 کروڑ ویکسین کی خوراکیں اب بھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام صوبوں کے پاس دستیاب ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago