Urdu News

مہاتماگاندھی کے عدم تشدد کا مقصد صرف ہاتھ پیروں کا تشدد نہیں بلکہ قول وفعل سے ظاہر ہونا چاہیے:نائیڈو

@VPSecretariat

مہاتماگاندھی کے عدم تشدد کا مقصد صرف ہاتھ پیروں کا تشدد نہیں بلکہ قول وفعل سے  ظاہر  ہونا چاہیے:نائیڈو

نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو نے کہاہے کہ مہاتماگاندھی کے عدم تشدد کے نظریہ کا تعلق صرف ہاتھ پیروں کے تشدد سے نہیں ہے، بلکہ ہمارے قول وفعل اور سوچ سے بھی اِس کی عکاسی ہونی چاہیے۔ جناب نائیڈو نے یہ بات گجرات میں ڈانڈی کے مقام پر قومی نمک ستیہ گرہ یادگارپر اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے پچھلے مہینے کی12 تاریخ کو سابرمتی آشرم سے جھنڈی دکھا کر ڈانڈی یاترا کی طرح کی یاترا کی شروعات کی تھی۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہاکہ لوگ سیاسی مخالفین ہوسکتے ہیں، لیکن وہ سب ہندوستانی ہیں اور اُنہیں ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے۔

کوروناوائرس کی وبا کے پیش نظر ویکسین میتری پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں آج پوری دنیا میں بھارت کو عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ سردار پٹیل اور مہاتما گاندھی کی ترغیبات ہمیں روشن مستقبل کی طرف لے جائیں گی۔

Recommended