Urdu News

میک ان انڈیا کے 8 سال مکمل، ایف ڈی آئی 100 بلین ڈالر تک پہنچنے کی امید

ایف ڈی آئی 100 بلین ڈالر تک پہنچنے کی امید

ایف ڈی آئی آٹھ سالوں میں سال بہ سال دوگنا ہو کر 83 بلین ڈالر ہو گئی

حکومت ہند کے فلیگ شپ پروگرام میک ان انڈیا نے آٹھ سال مکمل کر لیے ہیں۔ اس موقع پر مرکزی حکومت کا کہنا ہے کہ اس پروگرام سے ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، جو رواں مالی سال میں 100 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

میک ان انڈیا ہندوستانی معیشت کو دنیا میں ایک بڑے مینوفیکچرنگ ہب اور سرمایہ کاری کی منزل میں تبدیل کر رہا ہے۔

یہ اطلاع وزارت تجارت و صنعت نے ہفتہ کو جاری کردہ ایک بیان میں دی۔ وزارت نے کہا کہ آٹھ سالوں میں ہندوستان میں ایف ڈی آئی سالانہ بنیادوں پر دوگنا ہو کر 83 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

Recommended