Urdu News

سبھی کےلئےطبی علاج کوکفایتی بناناہماری حکومت کی اعلیٰ ترین ترجیح رہی ہے:پی ایم نریندرمودی

پی ایم نریندرمودی

 نئی دلی۔ 6؍  مارچ

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے ‘‘صحت اورطبی تحقیق ’’ کے موضوع پر بجٹ کے بعد کے ایک ویبنارسے خطاب کیا۔ یہ حکومت کی جانب سے  منعقد کئے جانے والے  بجٹ کے بعد کے 12ویبنارس کے سلسلے کا 9واں ویبنارہے ، تاکہ مرکزی بجٹ 2023میں اعلان کردہ  پہل قدمیوں کے موثرنفاذ کی غرض سے   خیالات اور تجاویز طلب کی جاسکے ۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ، وزیراعظم نے کہاکہ حفظان صحت کو کووڈعالمی وباء سے پہلے اوراس کے بعد کے نظام کے لحاظ سے دیکھاجاسکتاہے ۔ انھوں نے کہاکہ عالمی وباء نے خوشحال ملکوں کا بھی امتحان لے لیاہے ۔

 انھوں نے کہاکہ اس وبائی مرض نے  عالمی توجہ کو صحت پرمرتکز کیا،  جبکہ بھارت نے ایک قدم آگے بڑھ کر خیروعافیت  اورچاق وچوبندرہنے پر توجہ مرکوز کی ۔یہی وجہ ہے کہ ہم نے دنیا کے سامنے  ایک کرۂ ارض ، ایک صحت کا وژن پیش کیا۔

انہوں نے کہا ہم نے دنیا کے سامنے ایک کرۂ ارض ایک صحت کا وژن پیش کیاہے ۔ اس میں سبھی مخلوقات  ، بنی نوع انسان ، جانوروں اور نباتات کے لئے مجموعی حفظان صحت شامل ہے۔
سبھی کے لئے طبی علاج  کو کفایتی بنانا ہماری حکومت کی اعلیٰ ترین ترجیح رہی ہے ۔ انہوں نے کہا ‘آیوش مان بھارت  اور جن اوشدھی اسکیموں کی بدولت  غریب اورمتوسط طبقات کے مریضوں کی ایک لاکھ کروڑروپے سے زیادہ کی بچت ہوئی ہے ۔پی ایم  آیوشمان بھارت  ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن  سے نہ صرف  نئے اسپتالوں میں اضافہ ہورہاہے بلکہ  صحت سے متعلق ایک نیا اورمکمل  ایکونظام بھی تیارہورہاہے ۔

 انہوں  نے مزید کہا کہ ‘‘حفظان صحت کے شعبے میں ٹکنالوجی  پرتوجہ مرکوز کرنا صنعت کاروں کے لئے ایک بہت بڑا موقع ہے اور اس سے  سبھی کے لئے حفظا ن صحت  سے متعلق ہماری کوششوں کو تقویت فراہم ہوگی ۔

Recommended