Urdu News

سپریم کورٹ کے فیصلوں کو علاقائی زبانوں میں دستیاب کروانا قابل ستائش قدم: وزیراعظم

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے قومی روزگار میلہ سے خطاب کیا

 وزیراعظم نریندرمودی نے اتوار کو چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کے سپریم کورٹ کے فیصلوں کو علاقائی زبانوں میں دستیاب کرانے سے متعلق بیان کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بہت سے لوگوں کو خاص طور پر نوجوانوں کو مدد ملے گی۔

وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا کہ ہندوستان میں بہت سی زبانیں ہیں۔ اس سے ہماری ثقافتی رونق میں اضافہ ہوتا ہے۔ مرکزی حکومت ہندوستانی زبانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے کئی کوششیں کر رہی ہے۔ اس میں انجینئرنگ اور میڈیسن جیسے مضامین مادری زبان میں پڑھنے کا اختیار دینا شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک حالیہ تقریب میں چیف جسٹس جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے سپریم کورٹ کے فیصلوں کو علاقائی زبانوں میں دستیاب کرانے کی سمت کام کرنے کی ضرورت پر بات کی۔ انہوں نے اس کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کا مشورہ بھی دیا۔ یہ ایک قابلِ ستائش سوچ ہے، جس سے بہت سے لوگوں، خاص طور پر نوجوانوں کو مدد ملے گی۔

Recommended