Urdu News

ملکارجن کھڑگے کانگریس کے نئے صدرمنتخب، ششی تھرور کو مایوسی

کھڑگے جی کی ظرافت موسم کو بھی بدل دیتی ہے: نائب صدر جمہوریہ

نئی دہلی، 19 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

 سینئر لیڈر ملکارجن کھڑگے نے کانگریس صدر کے عہدے کا انتخاب جیت لیا ہے۔ انہوں نے اپنے حریف ششی تھرور کو آٹھ گنا زیادہ ووٹوں سے شکست دی۔ گزشتہ 24 سالوں میں پہلی بار گاندھی خاندان سے باہر کا کوئی شخص صدر بنا ہے۔

کانگریس صدر کے عہدے کے لیے 17 اکتوبر کو دہلی سمیت ملک بھر میں پارٹی دفاتر میں ووٹنگ ہوئی تھی۔ آج ہوئی ووٹوں کی گنتی میں ملکارجن کھڑگے کو 7897 اور ششی تھرور کو 1072 ووٹ ملے۔ 416 ووٹ کالعدم قرار دیے گئے۔

کانگریس کی سنٹرل الیکشن اتھارٹی کے سربراہ مدھوسودن مستری نے ووٹوں کی گنتی کے بعد کھڑگے کی بطورصدر تقرری کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کل 9385 ووٹوں کی گنتی کی گئی۔ کھڑگے کی جیت سے پارٹی ہیڈکوارٹر میں جشن کا ماحول ہے۔

ششی تھرور نے بھی ملکارجن کھڑگے کو جیت کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ آج سے پارٹی کی بحالی شروع ہو گئی ہے۔

Recommended