Urdu News

ممتا بنرجی نے مسلسل تیسری بار مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھایا

@AIR PIC

ممتا بنرجی نے مسلسل تیسری بار مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھایا

مغربی بنگال میں ٹی ایم سی کی سربراہ ممتا بنرجی کو آج لگاتار تیسری مدت کے لیے ریاست کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف دلایا گیا ہے۔ گورنر جگدیپDhankar نے کولکاتہ میں راج بھون میں منعقدہ ایک سادہ تقریب کے دوران اُنہیں عہدہ اور راز داری کا حلف دلایا۔ نو منتخبہ اسمبلی ممبروں کی حلف برداری کَل اور اس کے ایک دن بعد دو مرحلوں میں اسمبلی ہاو ٔس میں ہی ہوگی۔ راج بھون میں حلف برداری کی تقریب کووڈ ضابطوں پر عمل آوری کے بیچ ہوگی۔

آل انڈیا ترنمول کانگریس کی سپریمو ممتا بنرجی نے بدھ کے روز تیسری بار مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ گورنر جگدیپ دھنکڑ نے راج بھون میں منعقد ایک سادہ تقریب میں محترمہ بنرجی کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا ۔محترمہ بنرجی نے بنگالی زبان میں حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں محترمہ بنرجی کے بھتیجے اور پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی، آئی۔ پی اے سی سربراہ پرشانت کشور، اسمبلی کے سابق اسپیکر ومان بنرجی، فرہاد حکیم، اداکار سے رکن پارلیمنٹ بنے دیو، ریاست کے چیف سکریٹری الفان بندھوپادھیائے، ڈائریکٹر جنرل پولیس اور دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔

اس دوران اپوزیشن کا کوئی رکن موجود نہیں تھا۔ بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش اور کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری اور پردیپ بھٹا چاریہ کو تقریب میں شامل ہونے کے لیے دعوت نامہ بھی بھیجا گیا تھا لیکن وہ نہیں پہنچے۔

محترمہ بنرجی پہلی بار سال 2011 میں وزیراعلی ٰبنی تھیں، جب انہوں نے اس وقت کے بدھ دیو بھٹاچاریہ کی قیادت والے بایاں محاذ کو انتخاب میں شکست دی تھی اور اسی کے ساتھ کافی طویل عرصے سے ریاست میں بایاں محاذ کی حکومت کا خاتمہ ہوگیا۔ دوسری بار انہوں نے سال 2016 میں انتخاب میں 211 سیٹیں جیت کر اپنی پارٹی کی حکومت برقرار رکھی۔ حال ہی میں 2021 کے اسمبلی انتخابات میں محترمہ بنرجی نے 213 نشستوں پر کرشمائی جیت حاصل کی۔

Recommended