Urdu News

طوفان کے مسئلہ پر ممتا بنرجی وزیر داخلہ کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گی

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی

طوفان کے مسئلہ پر ممتا بنرجی وزیر داخلہ کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گی

کولکاتہ ، 24 مئی (انڈیا نیرٹیو)

تیسری بار مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ منتخب ہوئیں ممتا بنرجی کے مرکزی حکومت کے ساتھ تعلقات ہنوز تلخ ہیں۔ اب ممتا بنرجی طوفان یاس سے بچنے کے لیے وزیر داخلہ امت شاہ کی طرف سے بلائے گئے وزرائے اعلیٰ کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گی۔ وزیر داخلہ امت شاہ خلیج بنگال میں یاس کے طوفان سے نمٹنے کے لیے آج ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ اجلاس کریں گے۔

وزیر داخلہ مغربی بنگال ، اڈیشہ ، آندھرا پردیش کے وزرائے اعلیٰ اور جزائر انڈومان ونکوبارکے لیفٹیننٹ گورنر سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس طوفان سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔ مغربی بنگال کی سی ایم ممتا بنرجی کے اس اجلاس میں شرکت کا امکان نہیں ہے۔ ان کی جگہ ، ریاست کے چیف سکریٹری الاپن بندوپادھیائے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

قابل ذکرہے کہ مرکزی حکومت طوفان یاس سے نمٹنے کے لیے بھرپور تیاری کر رہی ہے۔ اتوار کے روز ، وزیر اعظم نریندر مودی نے آفات سے نمٹنے کے دفتر سے ہنگامی میٹنگ کی تھی۔ اس میں مختلف مرکزی دفاتر کے آفیسران بھی موجود تھے۔ ان میں محکمہ ٹیلی مواصلات اور بجلی کے آفیسر ان بھی شامل تھے۔

Recommended