نئی دہلی، 24 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے بدھ کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور بی ایس ایف کے دائرہ اختیار سمیت کچھ مسائل ان کے سامنے رکھے۔
وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ انہوں نے ملاقات کے دوران ریاست سے متعلق کئی مسائل کو اٹھایا ہے۔ اس میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے دائرہ اختیار کو بڑھانے کا معاملہ بھی شامل تھا۔ وزیراعظم سے یہ فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا، ”بی ایس ایف ہماری دشمن نہیں ہے۔ میں تمام ایجنسیوں کا احترام کرتی ہوں، لیکن امن و امان ریاست کا موضوع ہے، یہ تنازعات کو جنم دیتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت نے حال ہی میں سرحد سے بی ایس ایف کے دائرہ اختیار کو 15 کلومیٹر سے بڑھا کر 50 کلومیٹر کر دیا ہے۔
ممتا نے کہا کہ انہوں نے ریاست میں قدرتی آفات کے پیش نظر مرکز سے مالی مدد مانگی ہے۔ وزیر اعظم نے ان سے کہا ہے کہ وہ صورتحال کا جائزہ لیں اور انہیں آگاہ کریں۔ اس کے علاوہ کووڈ ویکسینیشن اور جوٹ انڈسٹری کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی۔
ممتا نے وزیر اعظم کے سامنے تریپورہ تشدد پر بھی اپنی بات رکھی ہے۔
یوپی اسمبلی انتخابات سے متعلق سوال پر ممتا بنرجی نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر ان کی پارٹی سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کی مدد کرنے کو تیار ہے۔
ممتا، جو آج دہلی کے چار روزہ دورے پر ہیں، نے وزیر اعظم سے ملاقات سے قبل بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی سے بھی ملاقات کی۔