Urdu News

نیتاجی کے آشیرواد سے ہی بی جے پی مین پوری میں کامیابی حاصل کرے گی: یوگی آدتیہ ناتھ

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ

مین پوری، 28 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

 اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے  پیر کو سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے گڑھ مین پوری میں اکھلیش یادو اور ان کے خاندان کو تنقید کا  نشانہ بنایا۔

نرسنگھ انٹر کالج کرہل میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مین پوری کی اس پاک سرزمین نے ہمیشہ نئی تاریخ رقم کی ہے۔  سنتوں کی روایت سے جڑی یہ سرزمین ہمیشہ سے قابل احترام رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 2019 میں ہی انہوں نے پارلیمنٹ میں  نیتا جی  سے  آشیرواد  حاصل  کیا  تھا، جس کے نتیجے میں بی جے پی نے اعظم گڑھ اور رام پور کے ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔

اس بار پھر  نیتا  جی  کا خواب پورا ہونے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا  مین پوری اپنی تاریخی روایت کے لیے جانا جاتا ہے۔ مین پوری اور اٹاوہ کے لوگوں کے سامنے کچھ لوگوں نے شناخت کا بحران پیدا کر دیا تھا۔

یوگی نے سماج وادی پارٹی  کی  شدید  تنقید  کرتے ہوئے اسے خاندان پرست پارٹی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اناداتا کسان حکومت کی طرف سے فراہم کردہ سہولیات سے محروم کر دیا گیا تھا۔

کچھ لوگ خود کو  سماجوادی  اور سیکولر کہتے ہیں،  لیکن  خاندان پرستی سے  باہر نہیں نکل پاتے  ہیں۔ قومی صدر، قومی سکریٹری سے لے کر ایم پی اور ایم ایل اے تک سبھی کا تعلق خاندان سے ہونا چاہیے۔

Recommended