Urdu News

منی پور: لینڈ سلائیڈنگ میں ٹیریٹوریل آرمی کے 43 جوان ملبے تلے دب گئے، 7 شہید

منی پور: لینڈ سلائیڈنگ میں ٹیریٹوریل آرمی کے 43 جوان ملبے تلے دب گئے، 7 شہید

ملبے تلے دبے کل 82 افراد میں سے 19 کو بچا لیا گیا، راحت اور بچاو کا کام جاری

منی پور کے نونی ضلع میں تیز بارش کے دوران گذشتہ شب بڑا حادثہ پیش آیا۔ ٹیریٹوریل آرمی کیمپ کے قریب ٹوپول ریلوے لائن کی تعمیر کے کیمپ میں بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 82 افراد ملبے تلے دب گئے۔ اگرچہ ان میں سے 19 افراد کو زندہ بچا لیا گیا، جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثے میں ٹیریٹورل آرمی کے 7 جوانوں کے شہید ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ ریاستی حکومت کی طرف سے جاری کردہ معلومات کی بنیاد پر 12ویں بٹالین این ڈی آر ایف نے یہ اطلاع دی ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے والوں میں ٹیریٹوریل آرمی کیکل 43 علاقائی فوج کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ ان میں سے 13 کو زندہ نکال کر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جب کہ جوان شہید ہوئے ہیں۔ اب تک 23 جوانوں کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ بھارت انفراسٹرکچر پرائیویٹ لمیٹڈ (بی آئی پی ایل) کے  4 اہلکار تھے، جن میں سے ایک کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔ وشاکھاپٹنم کنسٹرکشن (وی ایس سی) کمپنی کے 23 ملازمین تھے، جن میں سے 5 کو زندہ نکال لیا گیا ہے، جب کہ 18 کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ تین ریلوے ملازمین تھے جن کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔ ایک باورچی تھا، اس کا بھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔ 3 دیگر افراد اور 5 دیہی باشندے  تھے، جن کا پتہ نہیں چل سکاہے۔ بتایا گیا ہے کہ مزید لوگ اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ ہلاکتوں کا ابھی بھی صحیح اندازہ نہیں لگایا جا سکا ہے۔

ہندوستانی فوج اور آسام رائفلس، این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف کے جوان  لینڈ سلائیڈنگ میں لاپتہ افراد کی تلاش میں بڑے پیمانے پر راحت اور بچاو کی کارروائیوں کو انجام دے  رہے ہیں۔ اب تک 19 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ زخمیوں کو آرمی میڈیکل یونٹ لے جایا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ شدید طور پرزخمیوں کو بہتر علاج کے لیے جواہر لال نہرو انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، امپھال بھیج دیا گیا ہے۔ گذشتہ رات پیش آنے والے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

دریں اثنا منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ مٹی کے تودے کے متاثرین کے لیے بچاو آپریشن سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ دریں اثنا، آج صبح مرکزی وزیر داخلہ  امت شاہ نے وزیر اعلی  کے ساتھ ٹیلیفونک بات چیت میں صورت حال کا جائزہ لیا اور انہیں تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ بیرن سنگھ نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹوپول ریلوے اسٹیشن کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے واقعہ کے بارے میں ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو سے بھی بات کی ہے۔

وزیر اعلی سنگھ نے صورتحال کے پیش نظر آج صبح ایک ہنگامی میٹنگ کی۔ ملاقات میں ٹوپولمیں لینڈ سلائیڈنگ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ ضلع مجسٹریٹ کو فوج اور نیم فوجی دستوں اور این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف کی مدد سے لاپتہ افراد کو بچانے کے لیے تلاشی مہم تیز کرنے کی ہدایت دی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ڈاکٹروں کی ایک بڑی ٹیم کے ساتھ ایک ایمبولینس کو ریسکیو آپریشن میں مدد کے لیے بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی آر ایف کی ایک ٹیم نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔ مزید دو ٹیمیں موقع پر روانہ کر دی گئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ امپھال-جیریبام ریلوے لائن کی سیکورٹی کے پیش نظر ہندوستانی فوج کو ٹوپول ریلوے اسٹیشن کے قریب تعینات کیا گیا تھا۔

دریں اثنا ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ہاولیان لال گوئتے نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کی 107 ٹیریٹوریل آرمی کمپنی کے کیمپ کے قریب واقع ٹوپول ریلوے یارڈ کے تعمیراتی کیمپ میں گذشتہ آدھی رات کو مٹی کا تودہ گرا۔ تامنگ لونگ اور نونی اضلاع سے گزرنے والی ایجیئی ندی کے راستے میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے روکاوٹ پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے ڈیم جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آفات کی صورتحال کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ نے عام لوگوں خاص کر بچوں کو دریا میں نہ جانے کی تنبیہ کی ہے۔

نونی محکمہ کے افسر سالومون ایل فیمیٹ نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے سات لاشیں برآمد کی گئی ہیں، جب کہ متعدد افراد زخمی بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 19 لوگوں کو پہلے ہی بچایا جا چکا ہے۔ وہ آرمی میڈیکل یونٹ میں زیر علاج ہے۔ اس کے علاوہ بھارتی فوج اور آسام رائفلس کے جوان لاپتہ افراد کو بچانے کے لیے آگے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک اور لاپتہ ہونے والوں میں زیادہ تر افسران، مزدور اور فوج کے جوان تھے جو ریلوے لائنوں کی تعمیر میں مصروف تھے۔

شمال مشرقی ریلوے کے سی پی آر او نے کہا کہ خراب موسم کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں بچاوآپریشن بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہمسلسل بارش کی وجہ سے  ہوئی لینڈ سلائیڈنگ سے امپھال۔جیریبام نئی لائن پروجیکٹ کی ٹوپل اسٹیشن کی عمارت کو بھی  نقصان پہنچا ہے۔ مٹی کے تودے گرنے سے نئے تعمیر شدہ ٹریک اور تعمیراتی کارکنوں کے کیمپ بھی تباہ ہو گئے۔ این ایف ریلوے سی پی آر او نے کہا، ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

فوج کے تعلقات عامہ کے افسر نے کہا کہ عوام کو اس وقت امپھال-جیریبام قومی شاہراہ 37 پر نہ جانے کی صلاح دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 19 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ زخمیوں کو آرمی میڈیکل یونٹ لے جایا گیا ہے۔ ان کا علاج جاری ہے۔ شدید طور پر زخمی اہلکاروں کو بہتر علاج کے لیے جواہر لال نہرو انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، امپھال بھیج دیا گیا ہے۔

Recommended