Urdu News

من کی بات: 21 جون کو ‘بین الاقوامی یوگا ڈے’ میں جوش وخروش سے حصہ لیں: وزیر اعظم مودی

من کی بات، وزیر اعظم مودی

نئی دہلی، 29 مئی (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہم وطنوں سے 21 جون کو آٹھویں 'بین الاقوامی یوگا ڈے' میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ اس سال یوگا ڈے کا تھیم 'یوگا فار ہیومینٹی' ہے۔

وزیر اعظم مودی اتوار کے روز اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام 'من کی بات' کے 89ویں ایپی سوڈ سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعظم نے ہم وطنوں سے 'یوگا ڈے' بڑے جوش و خروش سے منانے کی اپیل کرنے کے ساتھ ساتھ کورونا سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی اپیل کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اس بار ملک میں 'امرت مہوتسو' کو ذہن میں رکھتے ہوئے ملک کے 75 نمایاں مقامات پر 'بین الاقوامی یوگا ڈے' کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس موقع پر کئی تنظیمیں اور اہل وطن اپنے اپنے علاقوں کے مخصوص مقامات پر اپنی اپنی سطح پر کچھ اختراعات کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے ہم وطنوں سے اپیل کی  کہ وہ اس بار یوگا ڈے منانے کے لیے اپنے شہر، قصبہ یا گاؤں میں کسی خاص جگہ کا انتخاب کریں۔ یہ جگہ کوئی  قدیم مندر اور سیاحتی مرکز ہو سکتا ہے، یا یہ پھر کسی مشہور ندی، جھیل یا تالاب کا کنارہ بھی ہو سکتا ہے۔ اس سے یوگا کے ساتھ ساتھ آپ کے علاقے کی شناخت بھی بڑھے گی اور سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں کورونا کے حوالے سے صورتحال پہلے سے کچھ بہتر نظر آرہی ہے۔ ویکسینیشن کی زیادہ کوریج کی وجہ سے اب پہلے سے کہیں زیادہ لوگ باہر نکل رہے ہیں۔ اس کے نتیجے میں 'یوگا ڈے' کے حوالے سے پوری دنیا میں کافی تیاریاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ دنیا کے سرکردہ بزنس مین، فلم اور کھیلوں کی شخصیات، طلباء سے لے کر عام لوگوں تک، سبھی یوگا کو اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنا رہے ہیں۔

Recommended