Urdu News

من کی بات: ہمارے ہر فیصلے کی بنیاد’انڈیا فرسٹ‘ ہونا چاہیے: وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی

نئی دہلی ، 27 جون (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اپنے’من کی بات‘ پروگرام میں کہا کہ 15 اگست آنے ہی والا ہے۔ آزادی کے 75 سال کافیسٹویل ہمارے لیے ایک بہت بڑی تحریک ہے۔ آئیے ہم ملک کے لیے جینا سیکھیں۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ اکیسویں صدی میں جو نوجوان پیدا ہوئے ہیں ، ایسے نوجوان ساتھیوں نے 19 ویں اور 20 ویں صدی کی آزادی کی جنگ کے لوگوں کوسامنے رکھ کر مورچہ سنبھالا ہے۔

وزیر اعظم مودی نےعوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کی جنگ ملک کے لیے مرنے والوں کی کہانی ہے۔ ہمیں آزادی کے بعد کے وقت کو ان لوگوں کی کہانی بنانی ہے جو ملک کے لیے جئے۔ ہمارا منتر ہونا چاہیے -انڈیا فرسٹ۔ ہمارا ہر فیصلہ ، ہر فیصلہ کی بنیاد ہونی چاہیے’انڈیا فرسٹ۔

من کی بات: وزیر اعظم نے لوگوں کو ویکسین لگانے کی ترغیب دی

لوگوں کو ویکسی نیشن کے لیے تحریک دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام سے اپیل کی کہ انہیں لازمی طور پرویکسین لگوانی چاہئے اور کسی بھی طرح کی افواہ پردھیان نہیں دینا چاہئے۔

آج اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام’من کی بات‘ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے مدھیہ پردیش کے ایک گاوں کے ایک شخص سے بات کرتے ہوئے لوگوں کے ذہنوں سے ویکسی نیشن کے خوف کو دور کرنے کی کوشش کی۔

پروگرام میں گفتگو کے دوران ، جب راجیش ہیراوے نے بتایا کہ وہ واٹس ایپ پر موجود پیغامات کی وجہ سے خوفزدہ ہیں اور انہوں نے ویکسین نہیںلگوائی ہے ، اس کے جواب میں ، وزیر اعظم مودی نے اپنی اور اپنی والدہ کے تجربے کو بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین لگانے سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

من کی بات: وزیر اعظم نے ’چیئرفارانڈیا‘ مہم میں شامل ہونے کی اپیل کی

وزیراعظم نریندر مودی نے 23 جولائی سے جاپان کے ٹوکیو میں شروع ہونے والے اولمپکس میں شریک ہندوستانی کھلاڑیوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ، مقامی لوگوں سے ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی اپیل کی ۔ انہوں نے لوگوں سے روڈ ٹو اولمپک مقابلے میں حصہ لینے کو بھی کہا ہے۔

ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ جب ہنر ، لگن ، عزم اور کھیل کی مہارت یکجا ہوجائے ، تب ہی کوئی چیمپئن بن پاتا ہے۔

 ٹوکیو اولمپک دستے میں ہمارے ایسے بہت سے کھلاڑی شامل ہیں جن کی زندگی بہت متاثر کن ہے۔ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کرنے جارہی پروین جادھو، نیہا کماری اور دیپیکا وغیرہ کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے لوگوں سے # چیئر 4 انڈیا کے ساتھ سوشل میڈیا پر ان کھلاڑیوںکونیک خواہشات پیش کرنے کی اپیل کی۔

Recommended