Urdu News

وارانسی میں ایپیڈا نے خطے سے بھارت کی زرعی پیداوار کی برآمدات کو فروغ دینے کے لئے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا

APEDA

 نئی دہلی،  10 جولائی 2021،          زرعی فصلوں   کی برآمدات اور  عالمی طریقہ کار پر عمل  کو فروغ دینے  کے لئے ایپیڈا نے  وارانسی میں  فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشن  (ایف پی اوز)، تاجروں ، برآمد کاروں،  زرعی  سائنس دانوں، حکومت اترپردیش  اور دیگر اداروں کے تعاون سے  آج ایک میٹنگ کا انعقاد کیا۔

اس میٹنگ میں  وارانسی خطے کے 200 سے زیادہ کسانوں نے شرکت کی، جبکہ  خطے سے  زرعی پیداوار کی برآمدات کو فروغ دینے کے لئے  ممتاز اداروں کے  افسران اور  زرعی سائنس دانوں نے  گراں قدر  مادخل  فراہم کرائے  عالمی طور پر تسلیم شدہ   اچھے زرعی  طریقہ کار  (جے اے پی) پر عمل کئے جانے پر زور دیا۔

جے اے پی کے نفاذ، کیڑوں سے  پاک کھیتی کو یقینی بنانے کے لئے ، تازہ پھلوں اور سبزیوں میں بیماریوں کی شناخت،  پودوں کو کوارنٹائن کرنے اور مشرقی اترپردیش سے  زرعی برآمدات کو فروغ دینے  کی حکمت عملی کے بارے میں  کسانوں کو تکنیکی مادخل فراہم کرائے گئے۔

آئی سی اے آر۔  سنٹرل انسٹی ٹیوٹ فار سب  ٹراپیکل ہارٹی کلچر، آئی سی اے آر۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سوائل سائنس، آئی سی اے آر۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ویجی ٹیبل ریسرچ، آئی آر آر آئی۔ ساؤتھ ایشیا ریجنل سینٹر ، نریندر دیو یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ ٹکنالوجی، کرشی وگیان کیندر  (جون پور، وارانسی، غازی پور اور چندولی) اور اترپردیش  ریاست کے  زراعت اور  باغبانی  کے محکموں سمیت ممتاز اداروں کے افسران اور  زرعی سائنس دانوں نے میٹنگ میں شرکت کی۔

میٹنگ میں نابارڈ، نیفیڈ، ایس ایف اے سی، بامر لاری اور کسانوں کے معاملات سے واقف دیگر اداروں کے سینئر افسروں،  ایف پی اوز اور برآمد کاروں  نے اپنے متعلقہ محکموں کی اسکیموں کے ساتھ شرکت کی۔

کیلے کی برآمد کے بارے میں ایک خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں  ایپیڈا کے  رجسٹرڈ برآمد کار کے  نمائندے نے کیلے کی پروسیسنگ کے بارے میں شرکا کو معلومات فراہم کرائی۔

وارانسی میں منعقدہ یہ تقریب آزادی کے 75 سال سے متعلق  تقریبات کی سیریز کا ایک حصہ تھی، جس میں  حکومت نے آزادی کا ’امرت مہوتسو‘ کے بینر کے نیچے  ایک پہل کی۔ یہ پہل  ترقی پذیر بھارت کے 75 برسوں  کا جشن منانے اور  اس کے عوام، ثقافت اور ترقی کی شاندار تاریخ کو یاد کرنے کے لئے  کی جارہی ہے۔

ایپیڈا عالمی بازار میں بھارت کی زرعی پیداوار برآمد کرنے کے مقصد سے  تمام متعلقین کے ساتھ کام کررہا ہے۔ وارانسی خطے سے زرعی برآمدات کو فروغ دینے کے لئے  ایپیڈا کے  ذریعہ فراہم کرائی گئی  امداد پر ایک پریزینٹیشن پیش کی گئی۔


Recommended