Urdu News

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور گوگل اور الفابیٹ کے سی ای او سندر پچائی کے درمیان ملاقات

نئی دہلی،20دسمبر(انڈیا نیریٹو)

گوگل اور الفابیٹ کے سی ای او سندر پچائی نے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے ملاقات کی۔ دونوں کے درمیان ہندوستان کی ڈیجیٹل تبدیلی اور عالمی اسٹریٹجک ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اہم بات یہ ہے کہ گوگل کے سی ای او سندر پچائی ہندوستان میں گوگل کے سب سے بڑے ایونٹ گوگل فار انڈیا کے 8ویں ایڈیشن کے لیے ہندوستان آئے ہیں۔ یہ پروگرام 19 دسمبر کو دہلی کے پرگتی میدان میں منعقد کیا گیا تھا۔ اس تقریب میں انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے وزیر اشونی وشنو نے بھی شرکت کی۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے گوگل کے سی ای او سندر پچائی سے ملاقات کے بعد ٹویٹ کیا،آج دوپہر گوگل اور الفابیٹ کے سی ای او سندر پچائی سے مل کر خوشی ہوئی۔ ہندوستان کی ڈیجیٹل تبدیلی اور عالمی اسٹریٹجک ترقی پر تبادلہ خیال کیا۔ سندر پچائی نے ہندوستان کو ایک بڑی برآمدی معیشت بتاتے ہوئے کہا کہ گوگل 100 سے زیادہ ہندوستانی زبانوں کے لیے انٹرنیٹ سرچ ماڈل تیار کر رہا ہے۔ خواتین کی زیر قیادت اسٹارٹ اپ کمپنیوں کو 75 ملین ڈالر کی امداد دی جائے گی۔بتا دیں کہ اس سے پہلے سندر پچائی نے پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی۔ پچائی نے ٹویٹ کر کے اس بارے میں مطلع کیا تھا اور خوشی کا اظہار کیا تھا کہ آپ کی قیادت میں تکنیکی تبدیلی کی تیز رفتاری کو دیکھ کرہمیں حوصلہ ملتا ہے۔

Recommended