Categories: عالمی

سعودی عرب خطے میں مرکزی کھلاڑی ہے:فرانسیسی صدر

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پیرس،یکم دسمبر(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
فرانس نے آج منگل کے روز مشرق وسطی میں سعودی عرب کے کردار کی اہمیت پر روشنی ڈالی ہے۔ فرانسیسی صدر عمانوئل ماکروں کے خلیجی ممالک کے آئندہ دورے کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے صدارتی ذرائع کہا کہ سعودی عرب خطے میں مرکزی کھلاڑی کی حیثیت رکھتا ہے۔العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کو دیے گئے خصوصی بیان میں ذرائع کا کہنا تھا کہ ’مملکت (سعودی عرب) کے ساتھ مکالمے کے بغیر فرانس کی پْر عزم پالیسی کا تصور ممکن نہیں‘۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ذرائع نے واضح کیا کہ ماکروں اپنے دورے میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ طویل اور گہری بات چیت میں خطے میں کشیدگی کم کرنے کے راستوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ علاوہ ازیں ایران کا جوہری پروگرام، یمن اور اور عراق کی صورت حال اور دہشت گردی کے انسداد کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔اسی طرح ماکروں کے سعودی عرب، امارات اور قطر کے دورے میں خصوصی طور پر لیبیا اور لبنان کے معاملات پر بات چیت ہو گی۔ذرائع کے نزدیک یہ دورہ مملکت میں العْلا کے حوالے سے فرانسیسی سعودی شراکت داری کو مضبوط بنانے کا موقع فراہم کرے گا۔ العْلا میں فرانس کی موجودگی فعّال ہے۔یاد رہے کہ الیزے پیلس نے جمعے کے روز اعلان کیا تھا کہ فرانس کے صدر تین اور چار دسمبر کو خلیج کا دورہ کریں گے۔ اس دورے میں عمانوئل ماکروں سعودی عرب، امارات اور قطر جائیں گے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago